وزارت اطلاعات ونشریات

آرزومند ہدایت کاروں کو اپنی کہانیوں میں پختہ یقین ہونا چاہئے: آئی ایف ایف آئی 52 ماسٹر کلاس میں مدھر بھنڈارکرکااظہار خیال


’’او ٹی ٹی پلیٹ فارم نئے دور کے فلم سازوں کو اچھا موقع فراہم کرتے ہیں‘‘

Posted On: 21 NOV 2021 5:04PM by PIB Delhi

 

پنچی، 21 نومبر 2021

 

52ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے ایک حصے طور پر آج منعقدہ ماسٹر کلاس میں ’فلم سازی‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، نیشنل ایوارڈ فاتح فلم ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے کہا کہ ایک اچھی فلم تیار کرنے کے لیے، آرزومند فلم ہدایت کاروں کو اپنی کہانیوں میں پختہ یقین ہونا چاہئے۔

بھنڈارکر نے کہا، ’’میری فلموں کا تصور میرے ہی اندر پیدا ہوتا ہے۔ میں خود پر اور اپنی کہانیوں پر یقین رکھتا ہوں ۔ جب مجھے اپنی کہانی پر پختہ یقین ہو جاتا ہے تبھی میں فلم بنانے کے لیے آگے بڑھتا ہوں۔‘‘

بھنڈارکر نے مزید کہا کہ جو بھی چیز کیمرے میں قید ہوتی ہے وہ وہاں ہمیشہ کے لیے رہ جاتی ہے، اس لیے فلم کی رفتار بہت دلچسپ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا، ’’میں آرٹ اور کمرشل سنیما کے درمیان ہمیشہ توازن بنائے رکھنے اور حقیقت پسندانہ کہانیوں پر دلچسپ فلمیں بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘

سنیما کے شائقین سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ، ’’آج کل او ٹی ٹی پلیٹ فارم آرزومند فلم ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو اچھا موقع فراہم کررہے ہیں۔‘‘

سنیما کے اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے پیج 3 اور ٹریفک سگنل جیسی ایوارڈ یافتہ فلموں کے ہدایت کار نے کہا کہ چاندنی بار جیسی فلموں نے آگے بڑھنے کے لیے میرے بھروسے اور خوداعتمادی میں اضافہ کیا۔ ’’میں فلم میں شروع سے آخر تک تھا۔ حالانکہ یہ ایک سنگین نوعیت کے موضوع پر مبنی ایک پریشان کردینے والی فلم تھی، لیکن اس کے باوجود یہ ایک دلچسپ فلم تھی اور یہ کامیاب فلم ثابت ہوئی۔‘‘

مستقبل میں اپنے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: وبائی مرض کے دوران ہم انتہائی مشکل اور آزمائشی دور سے گزرے۔ اس لیے اب میں جلد ہی ایک مزاحیہ فلم کے لیے کام شروع کرنے جا رہا ہوں۔‘‘

ماسٹرکلاس کی نظامت کے فرائض مشہور فلم نقاد ترن آدرش نے انجام دیے۔ ایوارڈ یافتہ ہدایت کار نیلا مادھب پانڈا کے ذریعہ مدھربھنڈارکر اور ترن آدرش کی عزت افزائی کے ساتھ ہی یہ سیشن اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 14004



(Release ID: 1773773) Visitor Counter : 210