وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 2

52 ویں آئی ایف ایف آئی  نے'75 کریٹیو مائنڈ آف ٹومورو' کے فاتحین کا اعلان کیا


فاتحین میں سب سے کم عمر  فنکار کا تعلق بہار سے ہے ، جو محض 16 سال کا ہے: وزیر اطلاعات و نشریات

 "75تخلیقی ذہنوں کے مالک نوجوان فنکاروں میں ہندوستان کے مختلف چھوٹے شہروں اورقصبوں کے کئی لوگ شامل ہیں"

 

نئی دہلی۔ 20  نومبر    ہندوستان کی تحریک آزادی کی شان ہمارےمجاہدین آزادی کے مضبوط ذہنوں اور دلوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ملک کی ہر ریاست میں آزادی کے امرت مہوتسو کا پرچم لہراتے ہوئے ملک اپنی جد و جہد سے حاصل کی گئی اپنی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منا رہا ہے۔ ایسے میں ملک بھر سے 75 ابھرتے ہوئے نوجوان فلم ساز اورفلم فنکار  کوہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول 2021 میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔  

'75 کریٹیو مائنڈ آف ٹومورو' کے لیے ابھرتے ہوئے سنیما کی صلاحیتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ایک نئی پہل ہے ، جو اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کے دماغ کی اختراع ہے۔ اس مقابلے کے تحت، فلم صنعت کے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو ایک عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہندوستان کا 52 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ یہ مقابلہ ملک میں نوجوان تخلیقی ذہنوں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور شناخت بخشنے کی ایک کوشش ہے۔

منتخب کیے گئے 75 نوجوان جن میں 7 خواتین اور 68 مرد فنکار شامل ہیں۔ ان تمام کی عمریں 35 سال سے کم ہیں۔ ان کا انتخاب فلم سازی کے مختلف شعبوں بشمول ہدایت کاری، ایڈیٹنگ،نغمہ سرائی  اور اسکرین پلے سمیت دیگر شعبوں میں ان کی شاندار مہارتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان نوجوانوں کو 52 ویں آئی ایف ایف آئی میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، جو انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس انوکھی  پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا: "پہلی بار، ہم 75 ہونہار نوجوان ذہنوں کو موقع فراہم کر رہے ہیں اور ان کی رہنمائی کر رہے ہیں، کیونکہ ہم ہندوستان کی آزادی کے 75ویں  سال کا جشن منا رہے ہیں۔ ان کا انتخاب گرانڈ جیوری اور سلیکشن جیوری نے ایک پیچیدہ انتخابی عمل کے بعد کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-3KGNQ.jpg

وزیر موصوف نے بتایا کہ سب سے کم عمر فنکار صرف سولہ سال کا ہے، وہ بہار سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ آرین خان ہے، جسے فلم ڈائریکشن میں ان کی مہارت کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔

 

وزیر موصوف نے بتایا کہ 75 ابھرتے ہوئے فنکاروں کی فہرست میں بہت سے ایسے شامل ہیں جنہیں ہندوستان کے مختلف چھوٹے شہروں اورقصبوں سے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ ہندوستان کی 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آئی ایف ایف آئی میں آئے ہیں، جن میں سے پانچ شمال مشرقی ریاستوں ، آسام اور منی پور سے اور ایک جموں و کشمیر سے ہے۔

تمام 75 نوجوان ابھرتے فنکاروں کا تعلق ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے ہے، جن میں آندھرا پردیش (2)، آسام (4)، بہار (4)، چھتیس گڑھ (3)، دہلی (6)، گوا (2)، جموں و کشمیر (1)،گجرات (1)، ہریانہ (1)، ہماچل پردیش (2)، جھارکھنڈ (1)، کرناٹک (1)، کیرالہ (8)، مدھیہ پردیش (4)، مہاراشٹر (14)، منی پور (1)، پنجاب (1) )، راجستھان (1)، تمل ناڈو (4)، تلنگانہ (2)، اتر پردیش (3)، اتراکھنڈ (3) اور مغربی بنگال (6) شامل ہیں۔

75 تخلیقی ذہنوں کو آئی ایف ایف آئی میں کئی نامور فلم سازوں اور فنکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ انہیں فلم صنعت کے ماہرین سے جڑنے اورکئی خاص پروگراموں میں شرکت کرنے کا ایک منفرد موقع ملے گا۔

فاتحین کی مکمل فہرست یہاں حاصل کی جا سکتی ہے۔

فاتحین کا انٹرویو لینے کے خواہشمند حضرات آئی ایف ایف آئی میڈیا کے رجسٹرڈ مندوبین یا دیگر میڈیا ساتھی ، فاتحین کے رابطے کی تفصیلات کے لیے iffi-pib[at]nic[dot]inپر ای میل کے ذریعہ اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔

 

ملک بھرسے منتخب 75 تخلیقی ذہنوں کی تفصیلات:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-2XNFI.jpg

مقابلے کی تفصیلات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13085

 

iffi reel

(Release ID: 1773711) Visitor Counter : 231