وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

گجرات میں انکم ٹیکس محکمہ کی تلاشی مہم

Posted On: 21 NOV 2021 10:07AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 نومبر 2021: انکم ٹیکس کے محکمہ نے 18 نومبر 2021 کو ، کیمیاوی اشیاء کی مینوفیکچرنگ اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے ایک بڑے کاروباری گروپ کے یہاں تلاشی اور ضبطی کی کاروائی انجام دی۔ تلاشی کی اس کاروائی کے تحت گجرات کے واپی اور سری گام علاقوں کے علاوہ سلواسا اور ممبئی میں 20 سے زائد عمارتوں کی تلاشی لی گئی۔

دستاویزات، ڈائریوں  اور ڈجیٹل ریکارڈ کی شکل میں بڑی تعداد میں قابل اعتراض شواہد ملے ہیں جن سے اس گروپ کے ذریعہ بغیر حساب کتاب کے آمدنی حاصل کیے جانے اور اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کا پتہ چلتا ہے۔ ان سب چیزوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ شواہد واضح طور پر اس رقم پر ٹیکس چوری کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔  ٹیکس کی چوری کو، پیداوار کم دکھاکر ،  خریداری کو بڑھا چڑھا کر دکھانے کے لیے سامان کی اصل ڈلیوری کے بغیر جعلی رسیدوں کا استعمال کرکے، فرضی جی ایس ٹی کریڈٹ کا فائدہ اٹھا کر، فرضی کمیشن اخراجات کا دعویٰ ، وغیرہ جیسے حربے استعمال کرکے انجام دیا گیا۔اس گروپ کو غیر منقولہ جائیداد کے لین دین میں بھی پیسہ حاصل ہوا ہے۔ ان تمام سرگرمیوں کے نتیجے میں بے حساب نقد رقم حاصل ہوئی ہے۔ تلاشی کی کاروائی کے دوران، غیر منقولہ املاک میں سرمایہ کاری کے لیے نقد لین دین اور نقد قرض کے بارے میں کئی قابل اعتراض ثبوت بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

تلاشی مہم کے دوران تقریباً 2.5 کروڑ روپئے کے بقدر بغیر حساب کتاب والی نقد رقم اور ایک کروڑ روپئے کے بقدر زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ 16 بینک لاکروں پر روک لگا دی گئی ہے۔

تلاشی کے دوران حاصل ہوئے دستاویزات/ ثبوتوں کے شروعاتی تجزیے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ غیر محسوب آمدنی کا تخمینہ 100 کروڑ روپئے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔

آگے کی تفتیشی کاروائی جاری ہے۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13096


(Release ID: 1773705) Visitor Counter : 165