محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی 229ویں میٹنگ میں اہم فیصلے لیے گئے

Posted On: 20 NOV 2021 3:00PM by PIB Delhi

 

ای پی ایف او کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی 229ویں میٹنگ، آج نئی دہلی میں محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں، اور محنت و روزگار کے وزیر مملکت، جناب رامیشور تیلی، جناب سنیل برتھوال، سکریٹری (محنت اور روزگار) اور ممبر سکریٹری جناب مکھمیت ایس بھاٹیا، مرکزی پی ایف کمشنر، ای پی ایف او کی موجوگی میں منعقد ہوئی۔

 

 

مرکزی بورڈ، ای پی ایف کی طرف سے درج ذیل اہم فیصلے لیے گئے:

 

  • چیئرمین کی جانب سے چار ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز کا بورڈ نے خیر مقدم کیا۔ اسٹیبلشمنٹ سے متعلق امور اور سوشل سیکورٹی کوڈ کے مستقبل کے نفاذ سے متعلق دو کمیٹیوں کی سربراہی وزیر مملکت محنت و روزگار کریں گے۔ ڈجیٹل صلاحیت سازی اور پنشن سے متعلق مسائل پر باقی دو کمیٹیوں کی سربراہی یونین لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ سکریٹری کریں گے۔
  • سال 2020-21 کے لیے ای پی ایف او کے کام کاج پر 68ویں سالانہ رپورٹ کے مسودے کو منظوری دی گئی، اس سفارش کے ساتھ کہ اسے مرکزی حکومت کے ذریعے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔
  • سی-ڈی اے سی (C-DAC) کے ذریعہ مرکزی آئی ٹی فعال نظاموں کی ترقی کے لیے منظوری دی گئی۔ مرکزی نظام کسی بھی رکن کے تمام پی ایف اکاؤنٹس کے ڈپلیکیشن اور انضمام کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ ملازمت کی تبدیلی پر اکاؤنٹ کی منتقلی کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔
  • بورڈ نے فنانس انویسٹمنٹ اینڈ آڈٹ کمیٹی (FIAC) کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا کہ وہ معاملہ-در-معاملہ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے اختیارات کا فیصلہ کرے۔

 

میٹنگ کے دوران، چیئرمین، سی بی ٹی نے ’کووڈ - 2.0 کا ردعمل‘ کے عنوان سے ایک کتابچہ جاری کیا۔ یہ کتابچہ کووڈ-19 عالمی وبا کے مشکل وقت کے دوران اپنے اسٹیک ہولڈرز کو بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے ای پی ایف او کی تیاریوں کو سمیٹنے کی ایک کوشش ہے۔

 

 

چیئرمین، سی بی ٹی نے ”نربدھ: ہموار سروس ڈلیوری“ کے عنوان سے ایک اور کتابچہ جاری کیا۔ یہ کتابچہ پچھلے تین سالوں میں EPFO سے e-EPFO میں کامیاب ڈجیٹل تبدیلی کے لیے ای پی ایف او کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور حکمت عملیوں کا ایک مجموعہ ہے۔

 

 

میٹنگ میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور ای پی ایف او کے آجروں، ملازمین اور سینئر افسران کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 13072



(Release ID: 1773552) Visitor Counter : 188