قبائیلی امور کی وزارت
جن جاتیہ گورو دیوس ہفتے کے دوران قبائلی زندگی کی تین خاصیتوں دستکاری ، کھانوں اور ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا گیا
Posted On:
20 NOV 2021 12:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20نومبر، 2021/ بھارت کی قبائلی برادریوں سے متعلق ہفتے بھر طویل تقریبات جو ملک بھر میں 15 نومبر سے پورے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوئی ہے ان میں قبائلی ثقافت کے مختلف رنگوں پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔
جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریبات کا افتتاح وزیر اعظم نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کیا تھا جو پورےبھارت میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 15 نومبر کو ہی قبائلی مجاہد آزادی اور اساطیری شخصیت کے مالک بھگوان برسا منڈا کا یوم پیدائش بھی ہوتا ہے۔ ان کا یوم پیدائش ہر سال جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ ان پرگراموں کا اہتمام ملک بھر میں قبائلی مجاہدین آزادی کی وراثت کے احترام میں منایا جا رہا ہے جو ابھی تک ہماری جد و جہد آزادی کے بے نام ہیرو رہے۔
تقریبات کے تحت 13 ریاستوں اور نئی دلی میں بہت سے پرکشش ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ بھگوان برسا منڈا کے پوتے جناب سکھ رام منڈا نے دلی ہاٹ میں قومی قبائلی فیسٹیول آدی مہوتسو کا افتتاح کیا جو 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ ان فیسٹیولز میں قبائلی دستکاری ، کھانوں اور مختلف قبائلی برادریوں کی ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔ 200 سے زیادہ اسٹالز پر مختلف مصنوعات کی پیش کش بھی کی جا رہی ہے جن میں پورے بھارت کے کاریگروں کے ہاتھوں سے بنائے گئے سوتی اور ریشمی کپڑے ، ہاتھ سے بنائے گئے زیورات اور لذیذ کھانے شامل ہیں۔
گجرات ریاست میں احمد آباد ہاٹ میں روایتی قبائلی دستکاری ، کھانوں ، جڑی بوٹیوں کی فروخت اور نمائش کے پانچ روزہ پروگرام کا انعقاد کیا جس کا افتتاح قبائلی ترقی کے محکمے کے وزیر جناب نریش پٹیل اور قبائلی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ نیمیشا بین سُتھر نے کیا۔ اس میلے میں ریاست کے قبائلی لوگوں اور شہری عوام کے درمیان کافی تال میل دیکھنے کو ملا۔ اس پروگرام میں روایتی قبائلی رقص پیش کیا گیا جو قبائلیوں کی مالا مال ثقافت کا عکاس ہوتا ہے ۔
منی پور کے قبائلیوں کے متعلق تحقیق کے ادارے نے قبائلی امور اور پہاڑیوں کےمحکمے کے تحت قبائلی آرٹ پر ایک تین روزہ ریاستی سطح کی مرکز اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ انعقاد 16 سے 18 نومبر 2021 کے درمیان امپھال آرٹ کالج کے ساتھ مل کر کیا گیا ، جس کا افتتاح منی پور سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب لیت کھوگن ہاؤکپ نے کیا۔ اس مقابلے کا مقصد قبائلی برادری کے نوجوانوں کی تخلیقی ہنر مندی ، شخصیات ، اعتماد ، ذہنی اور تخئیلاتی ہنرمندی کو فروغ دینا تھا۔
تلنگانہ میں اساطیری شخصیت والے دو مجاہدین آزادی - رام جی گونڈ اور کومارم بھیم پر مبنی دستاویزی ویڈیوز کی ایک سیریز جاری کی۔ اس پروگرام میں ان مجاہدین آزادی کے جانشینوں نے شرکت کی۔
چھتیس گڑھ نے دو روزہ قبائلی کاریگروں کا کرافٹ میلا 15 نومبر سے 17 نومبر کے درمیان منعقد کیا۔ اس کا مقصد بہتر اقتصادی موقعے اور قبائلی کاریگروں کے مابین ثقافتی تال میل کے موقعے فراہم کرنا تھا۔ میلے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پرجوش طریقے سے سیر تفریح کی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں جن جاتیہ گورو دیوس میں مختلف طبقوں کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ جموں کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے جموں میں ایک تقریب کی صدارت کی۔ جبکہ ڈویژنل کمیشنرز اور ضلع مجسٹریٹ نے 20 مختلف اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ سبھی تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نے مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کر کے جن جاتیہ گورو دیوس منایا۔
قبائلی علاقوں میں جی پی ڈی پی کی تیاریوں کے لیے دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد دلی کے این ٹی آر آئی کے ساتھ مل کر کیا گیا۔ اور قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے اس تقریب میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔
ثقافتی طور پر مالا مال انڈمان و نکوبار جزائر میں بھی جروا قبیلے کی ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 16 نومبر کو اس قبیلے کی شاندار وراثت اور فنون لطیفہ پیش کیے گئے۔
یہ سبھی پروگرام قبائلی برادریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کیے گئے کہ وہ مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر سکیں اور ان کی ہمہ جہت ترقی کا ایک خاکہ تیار کیا جا سکے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13066
(Release ID: 1773480)
Visitor Counter : 213