وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی
Posted On:
19 NOV 2021 8:54AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 نومبر 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ شری گورونانک دیو جی کے پرکاش پرب کے خصوصی موقع پر جناب مودی نے ان کے پاکیزہ خیالات ور عظیم نظریات کو یاد کیا۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’شری گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے خصوصی موقع پر، میں ان کے پاکیزہ خیالات اور عظیم نظریات کو یاد کرتا ہوں۔ایک سچے، ہمدرد اور مبنی بر شمولیت سماج کے ان کے نظریہ سے ہمیں ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ شری گورونانک دیو جی نے دوسروں کی خدمت پر زور دیا تھا، اس سے بھی ہماری بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔‘‘
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 13025
(Release ID: 1773168)
Visitor Counter : 125
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam