وزارت اطلاعات ونشریات
اِفی نے کلیڈواسکوپ پیکج کا آغاز کیا، 11 فلمیں دکھائی جائیں گی
بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول (اِفی) کے فیسٹول کلیڈو اسکوپ کے لئے مندرجہ ذیل فلموں کو منتخب کیا گیا ہے۔
- بیڈ لک بینگنگ آر لونی پورن
ڈائریکٹر: راڈو جیڈ / رومانیہ ، لگژمبرگ، کروشیا، چیک جمہوریہ / رومانی
خلاصہ: ایک ویڈیو وائر ل ہوتا ہے، اس میں ماسک پہنے ہوئے ایک مرد اور ایک عورت کو سیکس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس عورت کی آخر کار نشان دہی ہو جاتی ہے۔ ایک خراب بات یہ ہے کہ وہ ٹیچر ہے اور اسے ایک مثالی کردار ہونا چاہئے اور اس کے علاوہ ایک ایسے سماج میں جہاں سوشل نیٹ ورک صاف ستھرے رویوں کو فروغ دیتا ہے، خود ساختہ سیاسی معلومات اور شاونیت پر مبنی سازش کی تھیوریوں کو دکھا یا گیا ہے۔ اس میں ہر ایک کی اپنی الگ رائے ہے۔ آخر کار یہ بحث ایک ٹرائیبونل میں بدل جاتی ہے جس میں رضا مندی سے سیکس کرنے ، عرنایت اور دیگر چیزوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
2-برائیٹن فورتھ
ڈائریکٹر : لیوان کوو شیولی / جارجیا، روس ، بلغرایہ، مناکو، امریکہ / جارجیائ
خلاصہ: اس میں ایک سابق پہلوان کاکھی کی کہانی ہے، جو اپنے کنبے کے تئیں نہایت وفادار ہے، جس کی وجہ سے وہ طبلسی میں اپنے گھر سے بروکلین کے برائٹن بیچ میں اپنے بیٹے سوسو سے ملنے کے لئے سفر اختیار کرتا ہے۔ وہ ، جیسا کہ کاکھی سمجھتا تھا ، طب کی تعلیم حاصل نہیں کر رہا ہے بلکہ ایک موونگ کمپنی کے لئے کام کررہا ہے جس نے جوئے میں ہاری رقم کا قرض اتارنے کے لئے اسے ملازمت دی ہے۔ کاکھی اپنے بیٹے کی مدد کرنے کا تہیہ کرتا ہے۔
3-کمپارٹمنٹ نمبر -6
ڈائریکٹر: جوہو کوس مانین / فن لینڈ، جرمنی، اسٹونیا، رشیا / فن لینڈ، روسی
خلاصہ: فن لینڈ کی ایک نوجوان خاتون ماسکو میں ایک عجیب وغریب محبت سے بچنے کے لئے مرمانسک میں بحر آرکیٹک کی بندر گاہ جانے والی ایک ٹرین میں سوار ہو جاتی ہے۔ ایک چھوٹی سی سلیپنگ کار میں اس طویل سفر کے دوران مجبورا ایک روسی نابالغ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے اسے کمپارٹمنٹ نمبر 6 میں غیر متوقع تجربات کا سامنا ہوتا ہے اور اسے انسانی جذبات کے بارے میں سچائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
4-فیدرس
ڈائریکٹر: عمر الزہیری / فرانس، مصر، نیدر لینڈ، یونان، / عربی
خلاصہ:بچوں کی ایک برتھ ڈے پارٹی میں ایک جادو بگڑ جاتا ہے اور کنبے کے سخت گیر والد ایک مرغے میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس سے متصل دیگر واقعات کے بعد کنبے کی والدہ، جس کی زندگی پوری طرح اپنے شوہر اور بچوں کے لئے وقف تھی، کو اپنے کنبے کی دیکھ بھال کے لئے مشقت کرنی پڑتی ہے۔ اپنے شوہر کو واپس لانے اور اپنی بقا حاصل کرنے کی خاطر وہ آسمانوں اور زمین کے درمیان چکر لگا تی ہے اور اس دوران وہ ایک مکمل تبدیلی سے دو چار ہوتی ہے۔
5-آئی ایم یور مین
ڈائریکٹر : ماریا اسکریڈر / جرمنی / جرمن
خلاصہ: عالمہ برلن میں مشکور پرگامون میوزیم میں ایک سائنس داں ہے۔ اپنی تعلیم کے لئے فنڈ حاصل کرنے کی خاطر وہ ایک غیر معمولی تجربے میں شرکت کرنے کی پیش کش کو قبول کرلیتی ہے۔ تین ہفتوں تک وہ ایک ایسے انسانی روبو کے ساتھ رہتی ہے ، جس کی مصنوعی ذہانت کو اس کے مثالی لائف پارٹنر کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ایک خوبصورت انسان کی شکل میں انٹر ٹام نامی یہ مشین اسے کافی خوش رکھتی ہے اس کی کہانی محبت اور ایسے معاملات پر مبنی ہے جو انسان کو خوش کر سکتے ہیں۔
6-ریڈ راکٹ
ڈائریکٹر: سین بیکر / امریکہ / انگریزی
خلاصہ: سین بیکر ہدایت کار اور مصنف کی نئی فلم (دی فلوریڈا پروجیکٹ) میں سائمن ریکس کی شاندار اداکاری سے مزین ریڈ راکٹ ایک مزاحیہ اور مختلف واقعات پر مبنی ایک فلم ہے جس میں اس امریکی شخص کو خود اپنے آبائی وطن میں بہت مشکل سے برداشت کیا جاتا ہے۔
7-سواد
ڈائریکٹر : ایتن امین / مصر، تونیشیا، جرمنی / عربی
خلاصہ: سواد ایک 19 سالہ مصری ہے ، جو سن بلوغت کے قریب ہے، اپنی زندگی کے ہر دن اس کی خواہش نئی چیزوں کو تلاش کرنے اور سماج، اس کے خاندان اور مذہبی برادری سے اس کی توقعات پر مبنی ہے۔ ایک جانب وہ اپنے اسمارٹ فون میں ایک خفیہ کوسمو پالیٹن خواہشات کا فولڈر ترتیب دیتی ہے جس میں وہ آن لائن رومانوی روابط طلب کرتی ہے۔ دوسری جانب وہ ایک اچھی طالبہ، فرمانبردار بیٹی اور بڑی بہن ہے۔ لیکن جب اس کو مختلف تجربات سے گزرنا پڑتا ہے تووہ بہت حساس ہوجاتی ہے۔
8- اسپینسر
ڈائریکٹر: فیبلو لارین / جرمنی، برطانیہ / انگریزی
خلاصہ: شہزادہ ڈیانہ اور شہزادے چارلس کی شادی کو کافی وقت گزر چکا ہے، اگر چہ ان کی طلاق کے بارے میں افواہیں گرم ہیں لیکن ملکہ کی سینڈڈرنگھم اسٹیٹ میں کرسمس کے تہوار پوری طرح پر امن ہے ۔ تہوار میں کھانا پینا اور شکار وغیرہ جاری ہے، ڈیانہ پورے کھیل کو سمجھتی ہے لیکن اس سال تمام چیزیں بہت مختلف ہوں گی۔
9-اسٹوری آف مائی وائف
ڈائریکٹر: ایلدیکو انیدی / ہنگری ، جرمنی ، اٹلی ، فرانس / انگریزی، ڈچ ، فرانسیسی، جرمن اور اطالوی
خلاصہ: یہ فلم اسٹوری آف مائی لائف کیپٹن جیکب اور خوبصورت گج نیبر کے درمیان تعلق پر مبنی ہے۔
10- دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ
ڈائریکٹر: جوکم ٹرائیر / ناروے ، فرانس، سوئڈن ، ڈنمارک / نارویائی
خلاصہ: محبت کی ایک جدید کہانی پر مبنی ہے جس میں اوسلو میں ہم عصر محبت کے معنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ایک نوجوان خاتون جولی کی زندگی کے چار سال پر مبنی ہے، جو اپنے کیریئر کو تلاش کرنے کی جد وجہد میں اپنی محبت کی زندگی میں پریشا نیوں کا سامنا کرتی ہے۔
11-ٹائٹین
ڈائریکٹر: جولیا ڈوکورناؤ / فرانس ، بیلجئم / فرانسیسی
خلاصہ: ایک ہوائی اڈے پر ایک نوجوان شخص مسخ شدہ چہرہ کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے وہ اپنا نام ایڈرئن لیگر انٹ بتا تا ہے، جو ایک بچہ تھا اور 10 سال پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ آخر کار وہ اپنے والد سے مل جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔و ا۔ ق ر
13000U-
(Release ID: 1772910)
Visitor Counter : 1428