مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بھارت سب سے صاف شہروں کو انعام سے نوازے گا


صدرجمہوریہ  ہندصفائی ملازمین کو سب سے بہترتحفظ فراہم کرنے والے  شہروں کو اعزاز سے نوازیں گے 

اس سال 342شہروں کو اسٹارریٹنگ سرٹیفکیشن سے نوازاگیا

تین ہزارسے زیادہ  یوایل بی نے فضامیں محلول نہیں ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کااعلان کیا

نالوں اورسیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے والوں  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے  246شہروں نے  ‘صفائی مترسرکشا چیلنج ’ میں شرکت کی

Posted On: 18 NOV 2021 1:13PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 20نومبر ، 2021کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں مکان اور شہری امورکی وزارت کے ذریعہ  منعقد کئے جانے والے  پروگرام  ‘سووچھ امرت مہوتسو ’ میں  سووچھ سرویکشن (ایس ایس ) 2021کے فاتحین کو انعام سے نوازیں گے ۔ سووچھ بھارت مشن  -شہری 2.0 کے تحت کچرے سے پاک بھارت کے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن کے مطابق اس تقریب میں  کچرے سے پاک شہروں کے لئے اسٹارریٹنگ پروٹوکال  کے تحت شہروں کو بھی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔ اس مہوتسومیں  وزارت کے ذریعہ پہلے شروع کئے گئے  صفائی مترسرکشاچیلنج کے تحت سب سے بہترکارکردگی  کا مظاہرہ کرنے والے  شہروں  کی شناخت کرتے ہوئے وہاں سے صفائی ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازاجائے گا۔ عزت مآب وزیراعظم کے ذریعہ یکم اکتوبر ، 2021 کو شروع کئے گئے ایس بی ایم –یو 2.0کی شروعات کے بعد یہ سب سے بڑا پروگرام ہے ۔

سووچھ سرویکشن  کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ گذشتہ چند برسوں سے  صاف شہروں کی تعداد میں لگاتاراضافہ ہورہاہے ۔ 2016کے دوران  اس سروے میں  73بڑے شہروں نے حصہ لیاتھا۔لیکن آج یعنی 2021میں سووچھ سرویکشن کے چھٹے ایڈیشن میں 4320شہروں نے حصہ لے کر  اسے دنیا کا سب سے بڑا شہری صفائی سروے بنادیاہے ۔ اس سال کے سروے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ پچھلے سال 1.87کروڑکے مقابلے اس سال پانچ کروڑسے زیادہ شہریوں نے اپنی فیڈ بیک بھیجی ہے ۔ سال 2021کا یہ ایڈیشن 28دنوں کے ریکارڈ توڑ وقت میں  منعقد کیاگیا ، وہ بھی ایسے حالات میں جب کووڈ -19وبائی مرض کے سبب زمین سطح پر بہت سے چیلنجز کا سامنا کرناپڑا۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال ریاستوں اور شہروں کی کارکردگی میں  زمین سطح پر کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے ۔ مثال کے طورپر :

  • پچھلے ایک سال میں  6 ریاستوں اور 6مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے مجموعی طورپر اپنی زمین سطح کی کارکردگی میں مکمل بہتری (25-5فیصد کے درمیان ) دکھائی ہے ۔
  • 1100سے زیادہ مزید شہروں نے کچرے کو الگ کرنے کا طریقہ اپنایاہے ۔
  • تقریبا 1800مزید یوایل بی نے اپنے صفائی ملازمین کو  فلاحی اسکیموں کا فائدہ  پہنچانا شروع کردیاہے ۔
  • 1500سے زیادہ  مزید یوایل بی نے فضاء میں محلول نہ ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال ، فروخت اور اسٹوریج پر پابندی کا اعلان کیاہے ۔ اس طرح کل ملاکر 3000سے زیادہ یوایل بی نے اس قسم کی پابندیوں کا اعلان کیاہے ۔
  • تمام شمال مشرقی ریاستوں  میں شہریوں کی طرف سے ملنے والی فیڈ بیک میں بہتری آئی ہے،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مشن  دورافتادہ علاقوں  سمیت  کیسے ہرشہری تک پہنچ رہاہے ۔

اسی قسم کی کامیابی کچرے سے پاک شہروں  کے لئے اسٹارریٹنگ پروٹوکول کے تحت سندکاری کے عمل میں بھی دیکھنے کو ملی ہے ۔ یہ اسمارٹ فریم ورک مکان اور شہری امورکی وزارت کے ذریعہ 2018میں  شہروں میں کچرے کے انتظام  کا تجزیہ کرنے کے لئے شروع کیاگیاتھا۔ سال 2018 میں  صرف 56شہروں کو اسٹارریٹنگ کے تحت سند فراہم کئے گئے تھے ۔ اس سال  اس تعدادمیں کئی گنا اضافہ ہواہے ، جب 342شہروں کو سند فراہم کئے گئے ہیں (9شہروں کو فائیواسٹار ، 166شہروں کو تھری اسٹار اور 167شہروں کو ون اسٹار  کی درجہ بندی کا سرٹیفکیٹ دیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ  اس سال کی سندکاری میں 2238شہروں نے حصہ لیا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارت کے شہری علاقے  کچرے سے پاک ہندوستان  کے تئیں کتنے پابندعہد ہیں ۔

سووچھ  امرت مہوتسو ، سووچھتا کے سفر کے صف اول  کے سپاہیوں  یعنی صفائی متر کی زندگیوں کو بہترکرنے پرمرکوز ایس بی ایم  -یو کی توثیق ہے ۔ تقسیم انعامات کی اس تقریب میں ‘صفائی مترسرکشا چیلنج ’ کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہروں کی پذیرائی کی جائیگی ۔ یہ پہل  مکان اور شہری امورکی وزارت کے ذریعہ پچھلےسال  نومبرمیں  نالوں اورسیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شہری علاقوں میں نالوں کی صفائی کے دوران درپیش خطرات کو دورکرنے کے لئے شروع کی گئی تھی ۔اپنی نوعیت کے اس پہلے تجزیاتی عمل میں  کل 246شہروں نے حصہ لیاتھا۔اس پہل کے تحت  نالوں کی صفائی میں  انسانوں کے بجائے  مشینوں کا استعمال کیاجانے لگاہے ، جس کامقصد بھارت کے شہری علاقوں میں نالوں اورسیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے دوران  انسانی جانوں کے  زیاں  کو صفربناناہے ۔

تقسیم انعام کی تقریب میں  مکان اورشہری امورکے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری ، مکان اورشہری امورکے وزیرمملکت جناب کوشل کشور ، مختلف ریاستوں کے وزرائے  اعلیٰ  ، ملک بھرکے شہری ترقیات کے وزراء اور میئر سمیت مختلف اہم شخصیات کے  شریک ہونے کی توقع ہے ۔ اس تقریب کے دوران  مختلف زمروں کے تحت 300سے زیادہ  انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ سفیروں  ، ریاستی اورشہری  منتظمین  اور سینئرافسران  ، سیکٹرپارٹنرز اور برانڈامبیسڈرز ، این جی او اورسی ایس او  پرمشتمل  تقریبا 1200مہمان  اس تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ  پورے ہندوستان سے بڑی تعداد میں شہری  ورچوئل طریقے سے  اس میں شامل ہوں گے ۔ ریاستوں اور شہروں کو انعامات سے سرفراز کرنے کے علاوہ  سووچھ امرت مہوتسومیں  ایس ڈی ایم –یو 2.0کے تحت مختلف قسم کی نئی پہل کا اعلان بھی کیاجائے گا۔

گذشتہ سات سالوں میں یہ مشن ملک کے تمام کونوں میں پہنچ چکا ہے اور اس نے  ‘سب سے پہلے عوام ’پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے بے شمارشہریوں کی زندگیوں میں  تبدیلیاں پیداکی ہیں ۔ اس مشن نے 70لاکھ سے زیادہ  بیت الخلاء کی تعمیر  اور تمام شہریوں کے لئے صفائی کے  محفوظ اورباوقار  انتظامات  فراہم کرکے شہری بھارت کی شکل وصورت بدل دی ہے ۔ ایس بی ایم –یو کے تحت خواتین ، ٹرانس جینڈر برادریوں  اور  معذورافراد  (دیویانگ جن ) کی ضروریات کو ترجیح دی گئی ہے ۔

****************

U-12997

ش  ح۔ ق ت۔ع آ



(Release ID: 1772895) Visitor Counter : 142