وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ،سڈ نی مذاکرات میں کلیدی خطبہ دیا- جناب نریندر  مودی کا بھارت کے ٹکنالوجی ارتقا ء اور انقلاب کے بارے میں  اظہار خیال


ہندوستان میں ہورہی پانچ  اہم تبدیلیوں کی فہرستیں

جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت کھلاپن ہے-ساتھ ہی ساتھ ہمیں کچھ مفاد پرست عناصر کو  کھلے پن کا غلط استعمال  کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے

ہندوستان کے ڈجیٹل انقلاب  کی جڑیں ہماری جمہوریت ، ہماری آبادی کا تناسب اور ہماری معیشت کے پیمانے  میں پیوست ہے

ہم، عوام کو بااختیار بنانے کے وسیلے کے طورپر ڈیٹا کا استعما ل کرتے ہیں، ہندوستان انفرادی حقوق کی مضبوط ضمانت کے ساتھ ایک  جمہوری فریم  ورک میں   اس کام کو   کرنے میں  زبردست  اور بے مثال تجربہ رکھتا ہے

ہندوستان کی جمہوری روایات کافی قدیم ہیں ، اس کے جدید ادارے بہت  مضبوط  ہیں اور ہم نے ہمیشہ  دنیا کوایک کنبے کے طوپر سمجھا ہے

مل کر کام کرنے  کی خاطر  جمہوریتوں   کو  ایک  ایسا روڈ میپ دیا جائے جس سے قومی حقوق  تسلیم کئے جاسکیں اور ساتھ ہی ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری اور  عوامی بھلائی کو فروغ دیا  جاسکے

یہ ضروری ہے کہ کرپٹو کرنسی پر تمام جمہوری ممالک مل کر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ غلط ہاتھوں میں نہ جاپائے ،جس سے ہمارے نوجوان برباد ہوجائیں

Posted On: 18 NOV 2021 9:29AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  پہلے سڈنی  مذاکرات میں کلیدی خطبہ دیا ۔ جناب مودی نے بھارت کے ٹکنالوجی ارتقا اور انقلاب کے موضوع  پر اظہار خیال کیا۔ ان کے خطاب کے بعدآسٹریلیا کے وزیر اعظم  جناب اسکاٹ موریسن  نے   تعارفی کلمات  پیش کئے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت – بحرالکاہل  خطےاور ابھرتی ہوئی ڈجیٹل دنیا میں  بھارت کے مرکزی رول کو تسلیم کیا ۔ ڈجیٹل کے اس  دور کے فائدے  گنواتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ  دنیا کو نئے جوکھم  کا بھی سامنا ہے اور  سمندر سے لے کر سائبر اور سائبر سے لے کر خلاء تک بہت سے خطرات   کے درمیان  نئی  شکل کے تنازعات کا بھی سامنا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت کھلاپن ہے لیکن ساتھ  ہی ساتھ  ہمیں  کچھ مفاد پرست عناصر کو اس کھلے پن کے غلط  استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ایک جمہوری  اور ڈجیٹل  لیڈر کی حیثیت سے  بھارت ،  خوشحالی اور سلامتی ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے لئے شراکت داروں  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ   ہندوستان کے ڈجیٹل انقلاب کی جڑیں  ہماری جمہوریت  ،  ہماری آبادی کے تناسب اور ہماری معیشت  کے  پیمانے  میں  پیوست  ہیں  ۔ اسے  ہمارے نوجوانوں کی  اختراع   اور صنعت    کے ذریعہ مضبوط  بنایا گیا ہے۔ہم  ماضی کے چیلنجوں  کو ایک موقع  میں بدل رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایک لمبی چھلانگ لگائی جاسکے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/55555UNSV.jpg

 

وزیراعظم نے ہندوستان میں  ہورہی  5  اہم تبدیلیوں کا ذکر کیا ، جن میں   نمبر 1-  ہندوستان میں   تیار کیا جارہا  دنیا کا سب سے  زبردست  پبلک انفارمیشن بنیادی ڈھانچہ ہے ۔ 1.3 ارب سے زیادہ بھارتی شہریوں کے  پاس  ایک منفرد ڈجیٹل شناخت ہے ۔ 600 ہزار گاؤوں کو جلد براڈ بینڈ اور دنیا کے سب سے  کارگر ادائیگی  کے  بنیادی ڈھانچے  یوپی آئی  کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا ۔  2-حکمرانی  ،شمولیت   ،تفویض اختیارات  ، کنکٹوٹی  ،فوائد  اور فلاح وبہبودکی فراہمی کے لئے ڈجیٹل  ٹکنالوجی کا استعمال   ۔3- بھارت  کے پاس دنیا کا  تیسرا سب سے بڑا اور سب سے تیز ابھرتا ہوا اسٹارٹ اپ ایکو نظام ہے۔4- ہندوستان کی صنعت اور خدمات کے  سیکٹر ز  ، یہاں تک کہ زراعت  بڑے  پیمانے پر ڈجیٹل تبدیلی سے گزر رہے ہیں۔ 5- ہندوستا ن کو  مستقبل کے لئے  تیار کرنے کی خاطر ایک بڑی کوشش جاری ہے۔ ہم،  5  جی  اور  6 جی جیسی ٹیلی کام ٹکنالوجی میں  صلاحیتوں کو  فروغ دینے میں  سرمایہ کاری کررہے ہیں  اور یہ  صلاحیتیں  ملک  میں  ہی تیار کی جارہی ہیں ۔ ہندوستان ،  مصنوعی ذہانت  میں   ایک سرکرد ہ ملک ہے اور   وہ  مصنوعی  ذہانت کے  ایتھیکل استعمال اور مشین کے  سیکھنے میں خاص مہارت رکھتا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم   کلاؤڈ  پلیٹ فارم اور کلاؤ ڈ  کمپیوٹنگ  میں زبردست صلاحیتیوں  کوفروغ دے رہے ہیں۔

ہندوستان کی لچک دار اور ڈجیٹل خودمختاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہم ہارڈ وئیر پرتوجہ دے  رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم سیمی  کنڈکٹرز    کا  ایک کلیدی مینوفیکچرر بننے کے لئے  ترغیبات کا ایک پیکج  بھی تیار کررہے ہیں۔ہماری الیکٹرانکس   اور ٹیلی کام میں   پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیمیں    پہلے ہی ، ہندوستان  میں بنیاد قائم کرنے کے لئے مقامی اور عالمی شراکت داروں کو راغب کررہی ہیں۔ انہوں نے   ڈاٹا کے تحفظ ،  رازداری اور سلامتی کے تئیں   ، ہندوستان کے عزم  پر بھی زوردیا ۔ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ   ہم  ہندوستان کے عوام کو بااختیار بنانے کے وسیلے کے طور پر ڈاٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ ہندوستان کے پاس انفرادی  حقوق کی  مضبوط ضمانت کے ساتھ   ایک جمہوری فریم ورک میں    اس کام  کو  کرنے میں زبردست  اور بے مثال تجربہ ہے ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ  وائی  -2 مسئلےسے نمٹنے میں  ہندوستان کا تعاون  اور کھلے وسیلے کے سافٹ وئیر کے طورپر   دنیا کو کوون  پلیٹ فارم   کی  پیش کش   ،  ہندوستان کی قدروں اور وژن  کی روشن  مثالیں  ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوری روایات کافی قدیم ہیں اور  ا س کی جدید  اور نئے ادارے کافی مضبوط  ہیں  اور ہم نے ہمیشہ دنیا کو  ایک کنبے کے طورپرسمجھا ہے ۔

جناب مودی نے کہا کہ  ٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ہندوستان کا زبردست تجربہ اور  عوامی بھلائی اوراچھائی  ،  سب کی شمولیت والی ترقی اور سماجی   طورپر بااختیار بنائے جانے سے  ترقی پذیر دنیا کے لئے کافی مدد گار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم  ملکوں  اور ان کے عوام کو  بااختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں اور اس صدی کے  مواقع کے لئے  انہیں تیار کرسکتے ہیں۔

 مل  کر کام کرنے کے لئے جمہوریتو ں  کے واسطے  ایک روڈ میپ  پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے ایک   اشتراکی  فریم ورک کی ضرورت  پر زور دیا تاکہ   مستقبل کی ٹکنالوجی میں ترقی اور تحقیق   میں مل کر سرمایہ کاری کی جاسکے  اور  بھروسے مند  مینوفیکچرنگ  بنیاد اور بھروسے مند سپلائی چین کو فروغ دیا جاسکے، سائبر سکیورٹی  پر    انٹلی جنس  اور آپریشنل تعاون   کو گہرا کیا جاسکے ،  اہم معلوماتی  بنیادی  ڈھانچے کا تحفظ  کیا جاسکے ،عوامی رائے کو استحصال کرنے سے روکا جاسکے  ،   ہماری جمہوری قدروں  کے ساتھ تکنیکی اور حکمرانی  معیارات    اور  ضابطوں کو فروغ دیا جائے اور  ڈاٹا حکمرانی کے لئے معیارات اور ضابطے تیار کئے جاسکیں اورایسے   کراس بارڈ ر    فلو بھی تیار  کئے جاسکیں   جو کہ   ڈاٹا کا تحفظ کرتے ہوں  ۔  انہوں نے کہا کہ ابھرتے  ہوئے فریم ورک کو قومی حقوق  بھی تسلیم کرنے چاہئیں  اور ساتھ  ہی ساتھ تجارت  ،سرمایہ کاری اور بڑی عوامی  بھلائی کو فروغ دیا جانا چاہئے۔

 اس تناظر میں  انہوں نے  کرپٹو  کرنسی کی مثال  پیش کی اور کہا کہ یہ بات اہم ہے  کہ  تمام جمہوری  ممالک اس پر مل کر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ غلط  ہاتھوں میں  نہ پہنچ  پائے ،جس سے  ہمارے نوجوان  برباد ہوجائیں ۔

 

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-12983

 


(Release ID: 1772855) Visitor Counter : 230