صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد پہلی بار جزوی طور پر ویکسین لینے والوں کی آبادی سے زیادہ ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
”یہ کامیابی عوام کے حکومت پر بھروسہ اور ’جن بھاگیداری‘ اور ’ہر گھر دستک‘ مہم کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی ہے“
مرکزی وزیر صحت نے یقین دلایا کہ ملک میں ویکسین کی خوراک کی کوئی کمی نہیں ہوگی، لوگوں سے دوسری خوراک لینے کے لیے آگے آنے کی اپیل کی
Posted On:
17 NOV 2021 1:42PM by PIB Delhi
ملک میں مکمل طور پر ویکسین لگائے جانے والے افراد کی تعداد پہلی بار جزوی طور پر ویکسین لگائے جانے والے افراد کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ کامیابی وزیر اعظم کی ’جن بھاگیداری‘، حکومت پر عوام کے اعتماد اور جاری ’ہر گھر دستک‘ مہم کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ اس مہم کو ملک کے مختلف حصوں سے لوگوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ یہ جانکاری آج صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے دی۔
ملک بھر میں ویکسین کی کوریج کی ایک اہم کامیابی میں، پہلی بار، دونوں ویکسین حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ان لوگوں سے تجاوز کر گئی ہے جنھیں ویکسین کی صرف ایک خوراک دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ویکسین کی 67,82,042 خوراکیں دیے جانے کے ساتھ، آج صبح 7 بجے تک کی آخری رپورٹ کے مطابق ملک میں کل 113.68 کروڑ (1,13,68,79,685) ویکسین لگائی گئی ہیں۔ یہ کامیابی 1,16,73,459 سیشنز کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔ جن میں سے 75,57,24,081 ویکسین پہلی خوراک کے طور پر اور 38,11,55,604 ویکسین دوسری خوراک کے طور پر دی گئی ہے۔ اس طرح، مکمل طور پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد (38,11,55,604) ان لوگوں سے زیادہ ہے جنھیں صرف ایک خوراک (37,45,68,477) دی گئی ہے۔
مرکزی وزیر صحت نے یقین ظاہر کیا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی ’ہر گھر دستک‘ مہم کے اختتام تک ملک ہر ہندوستانی کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لے گا۔ ویکسینیشن کے ذریعے کووڈ-19 سے ہر شہری کو بچانے کے لیے حکومت ہند کی ثابت قدم سیاسی عزم نے 16 جنوری 2021 کو شروع ہونے کے بعد سے ملک گیر کووڈ-19 ویکسینیشن مہم میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ قوم نے 21 اکتوبر 2021 کو ہم وطنوں کو 100 کروڑ خوراکیں دینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ایک ماہ تک چلنے والی ’ہر گھر دستک‘ ویکسینیشن مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک تمام بالغ آبادی کو دی جائے، جب کہ جن لوگوں کو پہلے ویکسین لگائی گئی ہے ان کو ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کی ترغیب دی جائے۔ ہیلتھ ورکرز ملک بھر میں اہل افراد کے گھر گھر جا کر ویکسین کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ان اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جہاں 50 فیصد سے کم آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی یقین دلایا کہ ملک میں انسداد کووڈ ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ دوسری خوراک کے لیے آگے آئیں اور اپنے خاندان اور برادری کے افراد کو دونوں ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ف ک
U: 12973
(Release ID: 1772808)
Visitor Counter : 174