وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی میںریٹراسپیکٹیوسیکشن روسی فلمساز آندریئی کونچلوسکی اور ہنگری کے فلمساز بیلا ٹیر کی فلموں کی نمائش کرے گا
نئی دہلی:17 ؍نومبر2021:
52ویںآئی ایف ایف آئی میںریٹراسپیکٹیوسیکشن ہنگری کے مشہور فلم ساز مسٹر بیلاٹیر کی فلمیں دکھائے گا ۔ ان کی فلموں نے برلن، کانز اور لوکارنو فلم فسٹیولز میں تحسین حاصل کیں۔ وہ آٹزم فلمساز ہیں جنہوں نے اپنا خود کا ویژول اسٹائل بنایا ہے۔ یہ سیکشن روسی فلم ساز اور اسٹیج ڈائریکٹرجناب آندرے کونچالووسکی کی خدمات کا بھی اعتراف کرے گا۔ ان کی فلموں نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں، جن میں کانز گراں پری اسپیشل ڈو جیوری، ایک ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی ایوارڈ، دو سلور لائنز، تین گولڈن ایگل ایوارڈز، اور ایک پرائم ٹائم ایوارڈ شامل ہے۔
آندریئی سرگئی وچ کونچلووسکی (20 اگست 1937، ماسکو) کا جنم مشہور مصنفین سرگئی میخالکوف اور نتالیہ کونچالوسکایا کے خاندان میںہوا تھا۔ انہوں نے سنٹرل اسکول آف میوزک سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں وی جی آئی کے میں ہدایت کاری کی تعلیم حاصل کی۔ 1965 میں، اکیرا کروساوا سے متاثر ہو کر، انہوں نے دی فرسٹ ٹیچر فلم بنائی۔ ان کی دیگر قابل ذکر فلمیں جیسے کہ دیاسٹوری آف اسیاکلیاچینا ہو لوڈ بٹ ڈڈ ناٹ میری (1966) اور انکل وانیا (1970) کو فلمی ناقدین کی تعریف کے فوراً بعد ریلیز کیا گیا ۔
52ویںآئی ایف ایف آئی میں دکھائی جانے والی مسٹر کونچلوسکی کی فلمیں اس طرح ہیں ۔
1. دی فرسٹ ٹیچر
1965 | روسی | روس
خلاصہ: یہ فلم چنگیز ایتماتوف کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے۔ اس میں خانہ جنگی کے خاتمے کے کچھ ہی وقت بعد سوویت دور کے پہلے برسوں کے دوران کرغزستنا کا ذکر ہے۔ ریڈ آرمی کے ایک سابق فوجی ڈیوشین کو کومسومول کے ذریعہ مقامی بچوں کو پڑھانے کے لئے ایک چھوٹے سے گاوں میں بھیجا جاتا ہے۔تاہم اسے جلد ہی پتہ چل جاتاہے کہ اس کی حب الوطنی اور ترقی لانے کی خواہش کو اس طرز زندگی کا مقابلہ کرنا ہے جس کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں۔
2. انکل وانیا
1970 | روسی | روس
خلاصہ: یہ فلم اینٹون چیخوف کے ڈرامے پر مبنی ہے۔ اس کی کہانی روسی صوبوں کے گرد گھومتی ہے، جہاں زندگیبے مزہ ہے اور وقت غیر ضروری طور پر ضائع ہوتا ہے۔ انکل وانیا ایک خاتون کے لئے اپنی یکطرفہ محبت کی وجہ سے مایوس اور تنہائی سے اکتا گئے ہیں جسے قسمت نے تھوڑے وقت کے لئے وہاں بھیجا ہے۔
3. رن اوے ٹرین
1985 | انگریزی
خلاصہ: الاسکا میں اس کا سیٹ بنا ۔ فلم میں، مینی (جان ووئٹ)، جو ایک خطرناک مجرم ہے، اور جیل میں اس کے ساتھ رہنے والا ساتھی (ایرک رابرٹس)، دونوں ایک انتہائی محفوظ جیل سے ایک ویران برفیلی سڑک سے فرار ہوجاتے ہیں۔ دونوں مفرور ایک مال گاڑی میں چڑھتے ہیں ۔ تاہم، جب ٹرین ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے مر جاتا ہے، تو دونوں مفرور خود کو پھنسا ہوا پاتے ہیں۔
4. پوسٹ مینس وائٹ نائٹس
2014 | روسی | روس
خلاصہ: باہری دنیا سے بالکل الگ اور اپنے دور افتادہ گاؤں کو اہم زمین سے جوڑنے کے لئے صرف ایک کشتی کی مدد سے کینوزیرو جھیل کے باشندے صدیوں سے اپنے آباؤ اجداد کی طرح رہتے ہیں ۔ یہ کمیونٹی چھوٹی ہے، ہر کوئی ایک دوسرے کو جانتا ہے اور وہ صرف انہیں چیزوں کو پیدا کرتے ہیں جو زندہ رہنے کے لئے ضروری ہے۔ گاوں کا ڈاکیہ (الیکسی ٹرپٹسن) باہری دنیا سے انہیں جوڑنے کا واحد ذریعہ ہے، جو دو تہذیبوں کو جوڑنے کے لیے اپنی موٹر بوٹ پر منحصر ہے ۔ لیکن، جب اس کی کشتی کی موٹر چوری ہو جاتی ہے اور جس خاتون سے وہ پیار کرتا ہے وہ شہر چلی جاتی ہے، تب وہ ڈاکیہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔ فلم میں نیا ایڈونچر اور ایک نئی زندگی کے لئے اس کی بے تابی بڑھ جاتی ہے۔
5. پیراڈائز
2016 | روسی، جرمن، فرنچ | روس
خلاصہ: پیراڈائز تین لوگوں، اولگا، جولس اور ہیلمٹ کی دمدار کہانی ہے، جو جنگ کی تباہیکے بیچ سے گزرتے ہیں۔ اولگا ایک روسی اشرافیہ کی تارکین وطن اور فرانسیسی مزاحمت کا رکن ہے جسے نازی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران یہودی بچوں کو چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سزا کے طور پر، اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے جہاں اس کی ملاقات ایک فرانسیسی نازی اتحادی جولس سے ہوتی ہے ، جسے اس کے معاملے کی جانچ کرنے کے لئے سونپا گیا ہے۔ جولس اولگا کو چاہنے لگتا ہے اور اسے جنسی تعلقات کے بدلے اس کی سزا کو کم کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ اولگا راضی ہوجاتی ہے اور سخت ظلم و ستم سے بچنے کے لیے جو بھی کرنا پڑے وہ کرنے پر راضی ہو جاتی ہے لیکن، واقعات غیر متوقع موڑ لیتے ہیں اور جیل سے باہر نکلنے کی اس کی امیدیں دم توڑ جاتی ہیں۔
بیلا ٹر کا جنم 21 جولائی، 1955 کو پیکس، ہنگری میں ہوا تھا۔ وہ بوڈاپسٹ میں تھیٹر اور فلم اکادمی کے طالب علم تھے۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں ایک شوقیہ فلم بنانے والے کے طور پر اپنا کریئر شروع کیا۔ انہوں نے بلازبیلا اسٹوڈیو میں کام کیا،جہاں انہوں نے ’ دی فیملی نیسٹ (1977) کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی ۔ ڈیمنیشن (1988)، ویرک میسٹر ہارمنیز (2000)، د ی ٹورین ہورز (2011)، ستانتنگو (1994) ان کی قابل ذکر فلمیں ہیں ۔
52 ویں آئی اے ایف ایف آئی میں دکھائی جانے والی مسٹر بیلاٹر کی فلمیں اس طرح ہیں :
1. فیملی نیسٹ
1977 | ہنگری| ہنگری
خلاصہ: ایرین اپنی بیٹی کے ساتھ بوڈاپیسٹشہر کے بیچ اپنی سسرال کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتی ہے۔ ان کے شوہر، لیکی، ابھی ابھی اپنے ملک کی خدمات انجام دے کر واپس آئے ہیں اور ایرین کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔ جلد ہیایرین اپنے خاندان کو چھوڑنا چاہتی ہے، لیکن اس کی رہائش کی درخواست کمیونسٹ انتظامیہمیں پھنس جاتی ہے۔
2. آوٹ سائیڈر
1981 | ہنگری| ہنگری
خلاصہ: ہنگری کے ایک صنعتی شہر میں، موسیقی سے محبت کرنے والی نرس اینڈراس کو شراب پینےکی وجہ سے نوکری سے نکال دیاجاتا ہے۔ یہان کی زندگی کی ایک اور ناکامی ہے۔ اینڈراس سماجی اور رومانوی دونوں طرح کے اپنے رشتوں سے رفتہ رفتہ کنارہ کشی کرلی لیتی ہے۔
3. ڈیمنیشن
1988 | ہنگری | ہنگری
خلاصہ: کیرر دنیا کے باقی حصوں سے کٹے ہوئے ایک ویران علاقے میں برسوں تک زندہ رہے۔ ان کا کبھی نہ ختم ہونے والی بارش میں آنکھوں سے اوجھل ہوتے ڈمپسٹروں کو گھورتے ہوئے ان کا وقت گزرتا ہے۔ ان کا ایک واحد سماجی تعلق ایک پب، ٹائٹینک ہے، جہاں وہ ہر رات چکر لگاتا ہے، اور اس کی مالک ولارسکی ہیں۔ اس بار میں گانے والی ایک گلوکارہ پرگرویدہ ہو کر وہ اسے اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
4. ٹیورن ہارس
2011 | ہنگیرین، جرمن | ہنگری، فرانس
خلاصہ: ایک گاڑیچلانے والے کو اپنے گھوڑے کو پیٹتے ہوئے دیکھنے کے بعد، فلسفی فریڈرک نتشے وہاں پہنچے۔ انہوں نے اس کی باہیں مروڑی اور اور وہ گر گیا۔ پھر وہ کبھی ٹھیک نہیں ہوا۔ یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ گاڑی چلانے والے ، اس کی فیملی اور اس کے گھوڑے کے ساتھ کیا ہوا۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:12966)
(Release ID: 1772805)
Visitor Counter : 207