وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ نے موسم سرما کے ذخیرے کے لیے بھاری سامان لے جانے کے لیے پرواز کی مشق کی
Posted On:
17 NOV 2021 12:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17 نومبر، 2021/بھارتی فضائیہ اور بھارتی فوج نے 15 نومبر، 2021 کو، سامان کو پرواز کے ذریعے لے جانے کی ایک مشترکہ مشق ’آپ ہرکیولس‘ کی۔ اس زیادہ شدت والی سامان کو لے جانے کی پرواز کا مقصد شمالی سیکٹر میں لاجسٹک سپلائی کو مستحکم بنانا اور کارروائی والے علاقوں میں موسم سرما کے دوران کے ذخیرے میں اضافہ کرنا تھا۔
اس مشق کے لیے سی – 17، آئی ایل – 76 اور اے این -32 طیارےکا استعمال کیا گیا۔ جس نے مغربی فضائی سامان کی اگلی چوکیوں میں سے ایک سے پرواز کی۔ اس مشق میں بھارتی فضائیہ کی بھاری سامان لے جانے کی صلاحیت کا بروقت مظاہرہ کرنے کی کوشش کی گئی جس نے ماضی میں پرواز کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری کارروائی کی اہلیت کو یقینی بنانے میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12971
(Release ID: 1772800)
Visitor Counter : 144