کابینہ

مرکزی کابینہ نے پانچ ریاستوں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹرا اور اڈیشہ کے امنگوں والے اضلاع کے جو گاوں موبائل سروس کے دائرے میں نہیں  ہیں ،ان گاووں میں موبائل سروس کے پروویژن  کے لیے یو ایس او ایف اسکیم کو منظوری دی


پانچ ریاستوں  44 امنگوں والے اضلاع کے ایسے 7,287 گاؤں میں 4 جی پر مبنی موبائیل سروسز دی جائیں گی ، جن کی تخمینہ لاگت   6,466 کروڑ روپے  ہے

Posted On: 17 NOV 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17؍نومبر2021:

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی نے پانچ ریاستوں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹرا اور اڈیشہ کے امنگوں والے  اضلاع  کے جو  گاوں موبائیل سروس کے دائرے میں نہیں ہیں، ان گاوں میں موبائیل سروس  کے پروویژن کے لئے منظوری دے دی ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور اڈیشہ کے پانچ ریاستوں  کے  44  امنگوں والے  اضلاع  کے 7,287 گاوں ، جو موبائیل سروس کے دائرے میں نہیں ہیں، ان گاؤں میں 4جی موبائیل سروس دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے  جس کی تخمینہ لاگت 6,466 کروڑ روپے ہے۔ اس رقم میں پانچ سال کے آپریٹنگ اخراجات بھی شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کو یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف )  کے ذریعہ فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ اس  پروجیکٹ  کے سمجھوتے پر دستخط ہونے کے بعد 18 مہینے کے اندر، یعنی نومبر 23 تک مکمل کرلیا جانا ہے۔

جن گاوں میں یہ خدمات موجود نہیں ہیں، ان نشانزد گاوں میں 4 جی موبائیل سروس کے پروویژن سے متعلق کام کو  اوپن مسابقتی بولی عمل کے ذریعہ الاٹ کیا جائے گا۔ یہ عمل یو ایس او ایف کے موجودہ نظام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

پانچ ریاستوں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹرا اور اڈیشہ کے امنگوں والے  اضلاع  کے جو دوردراز اور دشوار گزار علاقہ موبائیل سروس کے دائرے میں نہیں ہیں، وہاں موبائیل سروس کا پروویژن کرنے کی موجودہ تجویز ڈیجیٹل کنکٹیوٹی کو بڑھائے گی، جس سے  آتم نربھرتا، سیکھنے کی سہولت، معلومات  اور علم کی ترسیل، ہر مندی کو جدید بنانے اور ترقی، آفات کے بندوبست ، ای گورننس  سے متعلق اقدامات، انٹرپرائزز اور ای کامرس کی سہولیات کا قیام، علم اور روزگار کے مواقع کے لیے تعلیمی اداروں کو مناسب مدد کی فراہمی، مقامی مینوفیکچرنگ اور خودکفیل بھارت وغیرہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں ڈیجیٹل انڈیا کا وژن پورا ہوگا۔

 

 

************

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:12960)

 

 



(Release ID: 1772673) Visitor Counter : 199