نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

معاشرے کی بہتری کے لئے، نئے نظریات  اوراختراعات  ،متعارف کرائے جائیں،  نائب صدر کی اختراع کاروں اور صنعت کار وں سے اپیل


ٹکنالوجی کا قطعی مقصد، عوام کی زندگیوں میں خوشیاں لانا ہے:  نائب صدرجمہوریہ  ہند

جناب نائیڈو نے زراعت ، تعلیم ،صحت  اور حکمرانی میں اسمارٹ ٹکنالوجی   کے طریق کا ر کی ضرورت پر زوردیا

نائب صدر جمہوریہ نے، بنگلورو  ٹیک سمٹ، بی ٹی ایس 2021  کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ  نے ،  مشہور کنّڑ اداکار  پنیت راج کمار کے بے وقت انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 17 NOV 2021 12:57PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے آج سائنسدانوں ، ٹیکنوکریٹس اور صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ نئے نظریات  اور اختراعات  کو متعارف کرائیں  تاکہ معاشرے کی زیادہ سے زیادہ بہتری اور انسانیت کی ترقی کے لئے  معلوماتی دولت اور اقتصادی   دولت پیدا کی جاسکے ۔

بنگلور و میں   بنگلورو ٹیک سمٹ  (بی ٹی ایس ) 2021 کا افتتاح کرتے ہوئے جناب نائیڈو  نے کہا کہ  ٹکنالوجی کا ہمارا قطعی  مقصد  عوام کی زندگیوں میں  خوشیاں لانا ہے ۔  انہوں نے ایسی ٹکنالوجیوں کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا جس سے عوام کے مسائل حل ہوں اور ان کی زندگیوں کو  زیادہ خوشحال اور آرامدہ بنایا جاسکے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے بہت سے شعبوںمیں حالیہ ٹکنالوجیکل رکاوٹوں کو تسلیم کرتے ہوئے  اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ  ٹکنالوجی کی اصل صلاحیت اس وقت  پہنچائی جاسکتی ہے  جب زراعت ، تعلیم  ، حفظان صحت ، حکمرانی اور آب وہوا میں تبدیلی جیسے شعبوںمیں  خاطر خواہ بہتری ہو۔

زراعت پر زیادہ توجہ دینے کے لئے بنگلورو ٹیک سمٹ میں شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے   اسمارٹ  زرعی ٹیک  حل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ، جن میں زراعت  آن  لائن  مارکیٹ پلیسیز  اور زراعت میں مصنوعی ذہانت شامل ہیں تاکہ زرعی  پیداواریت اور آمدنی کو بہتر بنانے میں مدد کی جاسکے ۔زراعت کے بارے میں آب وہو ا میں تبدیلی کے منفی اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس چیلنج کے لئے تکنیکی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ  حکمرانی کے نظام میں  یکسر  تبدیلی پر حکومت کی توجہ کے لئے اس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمل آوری کو ڈجیٹائزیشن   کرنے سے  عوام کے لئے خدمات کی بہتر فراہمی میں مددملی ہے۔

شئیر اور  کئیر یعنی  حصہ داری اور دیکھ بھال کے  سبھی پرانے بھارتی فلسفے کو دوہراتے ہوئے جناب نائیڈو نے امید ظاہر کی اس  سمٹ میں شرکاء دنیا اور انسانیت کی  زبردست بھلائی کے لئے اپنے تجربات ، نظریات اور اختراعات پر بحث کریں گے اور انہیں  ایک دوسرے کو فراہم کریں  گے۔

وزیر اعظم کے تین لفظ  والے منتر  - اصلاح ، کارکردگی اور یکسر تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے تجویز  کیا کہ آنے والے دنوں   میں  ہمیں   ایک معلومات پر مبنی معیشت ، ڈجیٹائزیشن   اور اختراع   پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے کنڑ کے مشہور اداکار جناب پنیت راج کمار  کے بے وقت انتقال پر اپنی تعزیت کا بھی اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جناب پنیت نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ ایک عظیم انسان بھی تھے جنہوں نے بھلائی کے لئے کام کیا اور ضرورتمندوں کے بارے میں  بھی سوچا ۔

نائب صد ر جمہوریہ نے   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بی ٹی ایس  2021  میں شامل ہونے کے لئے  آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب اسکاٹ موریسن  اور اسرائیل کے وزیر اعظم جناب نیفتالی  بینٹ   کا شکریہ ادا کیا۔

جناب وینکیا نائیڈو نے   ،ہندوستان میں  آئی ٹی انقلاب   کی شروعات کرنے  اور بنگلورو کو  دنیا میں  کئی سرکردہ کمپنیوں کے لئے  تحقیق وترقی کا پسندیدہ مرکز بنانے کے لئے  کرناٹک ریاست  کی  ستائش  کی ۔انہوں نے  کرناٹک کی حکومت کو اس بات کے لئے مبارکباددی کہ اس نے  اختراع اور ٹکنالوجی سے متعلق ایک سرکردہ عالمی کانفرنس کے طور پر بی ٹی ایس   کو کامیاب کرانے  کے لئے       لگاتار کوششیں کیں  اور  اپنے جذبے اورلگن   کا مظاہرہ کیا۔

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت  ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  بسوراج بومئی ، مرکزی وزیر  جناب راجیو چندر شیکھر  ، کرناٹک کی حکومت کے وزیر ڈاکٹر سی این  اشوت نارائن   ، کرناٹک کی حکومت کے وزیر جناب مروگیش آر نیرانی   ، کرناٹک  کے چیف سکریٹری  جناب  پی روی کمار ،حکومت کے سینئیر عہدے دارو  ں ،دنیا بھر کے  تحقیق کاروں ،صنعت کاروں  اور اختراع کاروں  نے  ورچوئلی اور فزیکلی  موڈ میں اس تقریب میں شرکت کی ۔ 

*************

ش ح۔ ح  ا ۔رم

U-12954

 



(Release ID: 1772558) Visitor Counter : 130