وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع نے ، انسٹی ٹیوٹ برائے  دفاعی مطالعہ  اورتجزیہ کا نام  بدل کر آنجہانی منوہر پریکر  کے نام پر کرنے کے لئے  اس کی تختی تبدیل کی


سال  2016  کے دوران  دہشت گردی مخالف   حملوں  میں  بہتر قیادت فراہم کرنے  اور  ‘ون رینک ون پنشن ’ اسکیم کو نافذکرنے کے لئے سابق وزیردفاع کو یاد کیا گیا

جناب  راج ناتھ سنگھ نے   ایم پی – اِڈسا سے  تحقیق اور پالیسی سازی کے لئے نئے خیالات  پیش کرنے   اور  ملک کی تعمیر میں تعاون فراہم کرنے کے لئے  آگے آنے کی اپیل کی

Posted On: 15 NOV 2021 1:15PM by PIB Delhi

        وزیردفاع کی تقریر کے اہم نکات :

  • سیاسی ودفاعی  شعبے میں   ہندوستانیت کو بروئے کار لانے میں   پریکر جی کی کوششوں نے   ایک بیش  قیمتی اثاثہ  بنایا ۔
  • ایم  پی – اڈسا  دفاع  ،  قومی سلامتی اور  بین الاقوامی تعلقات کے میدا  ن میں   ایک بہترین  تھنک ٹینک ہے۔
  • عالمی  سلامتی کے تیزی سے بدلتے منظرنامے   اور کووڈ  -19  جیسے خطرات کے مدنظر مزید   ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
  • یہ ادارہ   ملک کی دفاع  اورسکیورٹی    کو نئی سمت  فراہم کرسکتا ہے ۔

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  آج یعنی  15  نومبر  2021  کو نئی دہلی  میں    انسٹی ٹیوٹ برائے  دفاعی مطالعہ  اور تجزیہ  ( اڈسا  )  کا نام    بدل  کر سابق وزیر دفاع آنجہانی منوہر پریکر  کے نام پر کرنے کے لئے  نئی تختی  کی نقاب کشائی کی ۔  وزیردفاع جو کہ اس ادارے کے صدر ہیں ،  کے ذریعہ اس کا نام بدل کر  منوہر پریکر انسٹی ٹیوٹ  برائے دفاع مطالعہ اور تجزیہ  ( ایم پی – اڈسا ) کا یہ فیصلہ  پچھلے سال  جنرل  باڈی  کے ذریعہ متفقہ  طورپر لیا گیا تھا۔ نام کی یہ تبدیلی   اتفاق سے  ادارے کے  57 ویں   یوم تاسیس   کے موقع پر ہورہی ہے، جو کہ ہرسال  11 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

          سابق  وزیردفاع  کو  خراج عقید ت  پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں   آنجہانی منوہر پریکر کو یاد کیا ۔  جنہوں نے  اس  ادارے کے کام کوآگے بڑھانے  کے لئے اپنی توجہ مرکوز کی  تھی۔ ان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات  کو یاد کرتے  ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پریکر جی  دفاعی امور کو  گہرائی سے سمجھتے  تھے اور  سماجی اور دفاعی  ا مور  میں ہندوستانیت کو اپنانے   پر زور دئے جانے کی وجہ سے وہ ایک  بیش قیمتی اثاثہ بن گئے ۔ انہوں نے کہا ‘‘  وہ ہماری مسلح افواج کے   ایک شاندار لیڈر تھے۔اڑی سانحہ کے بعد   سال  2016  میں دہشت گردی مخالف  حملوں میں   ان کے ذریعہ فراہم کی  گئی قیادت اور  مسلح افواج کے مفادات  کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘ ون رینک ون پنشن ’   کا فیصلہ   کافی دنوں تک  یادرکھا جائے گا۔

57 ویں یوم تاسیس  پر  ایم پی اڈسا کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے  جناب راج ناتھ سنگھ نے   ادارہ کی سخت محنت اور عزم  کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ادارہ    تقریباََ   6دہائیوں کے دوران  دفاع  ،  قومی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں   بہترین  تھنک ٹینک بن کر ابھرا ہے ۔ 

          وزیردفاع نے زور دے کر کہا کہ  تیزی سے بدلتے ہوئے   عالمی سکیورٹی  کے منظر نامہ   کووڈ  -19  وبائی امراض جیسے  پوشیدہ خطرات کے مدنظر  مزید  ہوشیار اور بیدا ر رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ   ایم  پی –اڈسا  ایک ایسا بیش قیمتی خزانہ ہے جو ملک کی دفاع اورسلامتی کو نئی سمت عطا کرسکتا ہے ۔

          جناب راج ناتھ سنگھ نے ادارے سے  قومی سلامتی  کے شعبوں میں مزید  گہرائی سے  توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ یہ ملک کی مجموعی ترقی  کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے  ۔ انہوں  نے  تحقیق  اور پالیسی ساز ی کے میدان میں   نئے خیالات   پیش کرنے  اور  ایک مضبوط  اور باصلاحیت  بھارت کی تعمیر میں   تعاون کرنے کے لئے اس ادارے  اور خاص  کراس کے دانشوروں   کی تعریف کی۔ انہوں نے  ا س مقصد کو حاصل کرنے کے لئے  حکومت کی جانب سے  تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے  کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2086X1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC216KF4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC224D6E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC24LF3V.jpg

*************

ش ح۔ق ت ۔رم

U-12880


(Release ID: 1771917) Visitor Counter : 202