صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد112.01 کروڑسے تجاوزکرگئی


گذشتہ 24 گھنٹوں میں 57.43  لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست98.26   فیصد   پر بنی ہوئی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11,271 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,35,918) ہے جو 522 دنوں میں سب سے کم ہے

متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.01 فیصد) ہے، جو پچھلے 51 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے

Posted On: 14 NOV 2021 9:34AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،14 نومبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 57,43,840  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 112.01 کروڑ (1,12,01,03,225) تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,14,65,001 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,80,417

دوسری خوراک

93,25,756

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,74,014

دوسری خوراک

1,61,64,449

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

43,18,70,709

دوسری خوراک

16,89,98,058

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,81,06,875

دوسری خوراک

10,44,39,125

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,16,13,882

دوسری خوراک

7,08,29,940

مجموعی تعداد

1,12,01,03,225

پچھلے 24 گھنٹے میں 11,376مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,38,37,859 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.26  فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TXOO.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 140دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,271 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003344E.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,35,918 ہے جو پچھلے522دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.39 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H64K.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,55,904نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 62.37 کروڑ (62,37,51,344) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.01 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ51 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.90فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے41 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار74 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HN4M.jpg

 

*****

 

ش ح۔ ن ر

U NO:12836



(Release ID: 1771592) Visitor Counter : 128