وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

امرت مہوتسو کے تحت وزارت ثقافت ایم پی کپ پولو چیمپئن شپ  - سر پرتاپ سنگھ کپ 2021 کے فائنل میچ کا انعقاد کررہی ہے


ثقافت اور امور خارجہ کی وزیرمملکت محترمہ میناکشی لیکھی 14 نومبر 2021 کو فائنل 14 گول میچ کا افتتاح کریں گی

Posted On: 13 NOV 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی :13 ؍نومبر2021:

آزادی کا امرت مہوتسو کےتوسط سے آزادی کے 75 سال اوربھارت  کی شاندار ثقافتی تاریخ  کا جشن  منانے کے لیے، وزارت ثقافت ایم پی کپ پولو چیمپئن شپ - سر پرتاپ سنگھ کپ 2021 کے فائنل میچ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی 14 نومبر 2021 کو معروف جے پور پولو گراؤنڈ میں فائنل 14 گول میچ کا  افتتاح  کریں گی۔ یہ پروگرام انڈین پولو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں  جسٹ ان ٹائم اسپورٹس فاؤنڈیشن کام کررہا   ہے۔ سر پرتاپ سنگھ کپ بھارت کے سب سے تاریخی اور اہم ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، جسے 1921 میں شروع کیا گیا تھا۔

سر پرتاپ سنگھ کپ 2021 کا فائنل میچ دیکھنے کے لیےسی ڈی ایس جنرل بپن راوت، بری فوج  کے سربراہ ایم ایم نروانے اورفضائیہ کے سربراہ وی آر چودھری کے ساتھ آرمی ، بحریہ اور فضائیہ کے دیگر اہم افسران موجود رہیں گے۔

بھارت میں  موجود سفارت کاروں کو اس پروگرام میں  شامل ہونے کے لئے  مدعو کیا گیا ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو  منانے کے لیے، اس پروگرام کا انعقاد وزارت ثقافت اور وزارت خارجہ کی مشترکہ کوششوں سے کیا جارہا ہے۔

اس میچ کو دیکھنے بڑی تعداد میں پولو کے مداح  اور راجدھانی کے سرکردہ مہمان  آئیں گے۔

اس کھیل کی تاریخ اس وقت سے  شروع ہوتی  ہے جب بھارت میں پولو کی بنیاد 1892 میں انڈین پولو ایسوسی ایشن (آئی پی اے) کی شکل میں رکھی گئی تھی۔ جودھ پور کے مہاراجہ سر پرتاپ سنگھ نے ایچ آر ایچ دی ڈیوک آف کناٹ کے بھارت دورے کی یاد میں 1921 میں یہ کپ شروع کیا تھا۔ یہ 14 گول کی ٹرافی ہے۔ یہ پہلی بار 1921 میں دہلی میں کھیلی گئی تھی اور پٹیالہ کی ٹیم نے جیتا تھا۔

یہ انعقاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا کے  نعرے  کے مطابق ہورہا  ہے، جو "اسپورٹس فار ایکسیلنس" کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے اور فٹنس کو ہماری زندگی کا اٹوٹ حصہ بنانے پر زور دیتا ہے۔

پولو سمیت کئی کھیلوں کی روایات کے ساتھ بھارت کے تاریخی رشتے ہیں۔ بھارت دنیا کے ان  کچھ ملکوں میں سے ایک ہے جہاں یہ کھیل اب بھی محفوظ  ہےاور کھیلا جاتا ہے۔ پولو کوبھارت کا "وراثتی کھیل" بھی کہا جاتا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی وراثت کا جشن  منانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس  کھیل کا انعقاد ہمارے کھیلوں کی ثقافتی وراثت کو سمیٹتے ہوئے  ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:12823)

 

 


(Release ID: 1771525) Visitor Counter : 159