وزیراعظم کا دفتر

دیوالی ملن  کے موقع پر وزیر اعظم نے پی ایم او کے عہدیداروں سے بات چیت کی

Posted On: 12 NOV 2021 8:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 12  نومبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پرواقع  وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہ ‘دیوالی ملن’  کے موقع پر پی ایم او کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر سبھی کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے وبائی مرض  کورونا کے خلاف ملک کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ملک نے ایسے مشترکہ دشمن سے لڑنے میں اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا کوئی روپ (چہرہ ) نہیں ہے۔ انہوں نے وبائی مرض کے نتیجے میں معاشرے اور حکمرانی میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں نے معاشروں کو مزید لچکدار بنا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح مشکل وقت اکثر لوگوں، عمل اور اداروں کے درمیان  مخفی صلاحیتوں کے ادراک کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے پی ایم او کے عہدیداروں کو اس جذبے سے تحریک حاصل کرنے کی تلقین کی۔

2047 اور اس کے بعد کے لیے ملک کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنے کی سمت میں اس دہائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم او میں ہم سب کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے اور ملک کو مزید بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہیے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12809



(Release ID: 1771425) Visitor Counter : 124