وزارت اطلاعات ونشریات

آئندہ کل کے 75 تخلیقی اذہان  کے لئے گرانڈ جیوری  اور سلیکشن جیوری کا اعلان


فلمی صنعت کی  اہم ہستیاں مثلاً  منوج باجپئی، ریسل پکٹّی اور شنکر مہادیون گرانڈ جیوری کا حصہ

Posted On: 12 NOV 2021 3:03PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام اور نوجوان تخلیقی اذہان کی حوصلہ افزائی اور ان کی نشاندہی اور ملک میں ابھرتے با صلاحیت افراد کو آگے بڑھانے کی کوشش میں بین الاقوامی ہندوستانی فلم فیسٹیول نے ملک کے نوجوان فلم سازوں سے درخواستیں طلب کی ہیں، جن میں سے تخلیقی صلاحیت سے مالا مال 75 افراد کو منتخب کیا جائے گا، جنہیں  52ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا اور یہ لوگ تمام تبادلۂ خیال اور سوال و جواب کے سیشن اٹینڈ کریں گے اور ان کو فلمی صنعت کی اہم ہستیوں سے بات چیت کا موقع ملے گا۔ فیسٹیول میں ان منتخبہ مدعو ئین کو سفری اخراجات بھی ادا کئے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے آئندہ کل کے 75 تخلیقی اذہان کے لئے گرانڈ جیوری اور سلیکشن جیوری کا آج اعلان کیا۔

گرانڈ جیوری

1.پرسون جوشی - مشہور نغمہ نگار اور چیئرمین سی بی ایف سی

2.کیتن مہتا - معروف ہدایت کار

3.شنکر مہادیون - مشہور ہندوستانی موسیقار / گلوکار

4.منوج باجپئی - مشہور اداکار

5.ریسل پکٹی - آسکر انعام یافتہ ساؤنڈ ریکارڈسٹ

6.ویپل امرت لال شاہ - مشہور فلم ساز / ہدایت کار

 

سلیکشن جیوری

1.وانی ترپاٹھی ٹکو - فلم ساز اور اداکار، رکن ، سی بی ایف سی

2.اننت وجے - قلم کار اور سنیما پر بہترین تحریروں کے لئے قومی انعام یافتہ

3.یتیندر مشرا - مشہور مصنف اور رائٹر، سنیما پر بہترین تحریر کے لئے قومی انعام یافتہ

4.سنجے پورن سنگھ - فلم ساز، بہترین فلم کے لئے قومی انعام یافتہ

5.سچن کھیدیکر - اداکار، ہدایت کار

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 22 اکتوبر کو اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام کا اعلان کیا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا تھا کہ اِ فّی کا 52واں ایڈیشن ہندوستان بھر کے ابھرتےبا صلاحیت افراد کو اہم فلمی ہستیوں اور اس صنعت کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ان نوجوانوں کو ملک بھر میں نوجوان فلم سازوں کے لئے مقابلے کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔  مقابلے کا مقصد 75 نوجوان فلم سازوں اور اداکاروں، گلوکاروں، اسکرپٹ رائٹروں اور دیگر کو ایک عالمی سطح کے پروگرام میں اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

آن لائن  درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم نومبر 2021 تھی۔

****************************

ش ح-ع س-ک ا

U-12786

 



(Release ID: 1771327) Visitor Counter : 137