وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے ایک ڈپلومیٹک کنکلیومیں شرکت کی اور تعلیم کو عالمگیر بنانے کے حکومت کے ویژن پر روشنی ڈالی

Posted On: 12 NOV 2021 2:42PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سفارتی اجلاس میں شرکت کی۔

 

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے دنیا میں علم کے مرکز کی حیثیت سے ہندوستان کی  بنیادی طاقت کی بات کی اور کووڈ کے بعد نئے عالمی نظام میں ہندوستان  کے مقام کے تعین میں تعلیم کے رول کو اجاگر کیا۔

وزیر موصوف نے ہندوستانی تعلیمی نظام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی شکل میں پالیسی کی تشکیل، معیاری تعلیمی اداروں، کثیر ثقافتی شمولیت اور اختراع ، کاروبار کے فروغ اور عالمگیریت پر توجہ مرکوز کر کے ہندوستان کا تعلیمی نظام نئی بلندیوں کو سر کرے گا۔

‘‘ وسو دھیو کٹم بکم’’ کے قدیم ہندوستانی روایت کا ذکر کرتے ہوئےانہوں نے عالمی شہریوں  کو تیار کرنے اور اور یکساں مقاصد کے حصول کی اپیل کی۔

جناب پردھان نے کہا کہ انہیں اس بات سے خوشی ہوئی ہے کہ 120 سے زیادہ ممالک اجلاس میں موجود تھے۔

****************************

U-12785

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1771289) Visitor Counter : 100