صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندستان میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 110.79 کروڑ کے نشانے کو پار گئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53.81 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح اس وقت 98.26 فی صد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,516 نئے معاملات سامنے آئے

ہندستان میں اس وقت مریضوں کی تعداد (1,37,416) ہے جو کہ 267 دنوں میں کم ترین ہے

یومیہ مثبت معاملات کی شرح (1.10 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ 49 دنوں سے لگاتار 2 فی صد سے کم ہے

Posted On: 12 NOV 2021 9:42AM by PIB Delhi

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  53,81,889 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندستان میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 110.79 کروڑ  (1,10,79,51,225) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری 1,13,18,816 سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,80,018

دوسری خوراک

93,07,096

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,73,522

دوسری خوراک

1,61,23,036

18 سے 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

42,92,51,634

دوسری خوراک

16,30,73,557

44 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,75,00,331

دوسری خوراک

10,27,21,593

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,12,54,170

دوسری خوراک

6,99,66,268

میزان

1,10,79,51,225

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 13,155 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے)3,38,14,080 ہوگئی۔

نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.26 فی صد ہے۔

 

1.jpg

مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت  لگاتار 138 دنوں سے قائم ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,516 نئے معاملات سامنے آئے۔  

2.jpg

اس وقت مریضوں کی تعداد 1,37,416 ہے جو کہ  267 دنوں میں سب سے کم سطح ہے۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں   مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا  0.40  فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔  

3.jpg

ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11,65,286  ٹیسٹ کئے گئے۔  ہندستان میں اب تک  مجموعی طور پر 62.10 کروڑ  سے زیادہ (62,10,67,350) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.10  فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 49 دنوں سے 2 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 1.07  فیصد ریکارڈ کی گئی۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح گزشتہ 39 دن سے لگاتار 2 فیصد سے نیچے رہی۔ جبکہ اب یہ لگاتار 74دنوں سے 3فیصد سے نیچے ہے۔

4.jpg

****************

 (ش ح۔س ب ۔ رض)

Uno:12769

 


(Release ID: 1771122) Visitor Counter : 234