کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے تمام سرکاری اسکیموں میں ہُنر مندی کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی


دیگر ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے مذاکرات کے دوران معاہدہ کرنا ایک اہم شعبہ ہے: پیوش گوئل

آج کا دن ایک مبارک دن ہے، جب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بلا رکاوٹ عوامی خدمات کے 20 سال مکمل کرلئے ہیں: پیوش گوئل

این ای پی اُس نئے بھارت کی بنیاد رکھے گی، جس کا وزیراعظم نریندر مودی نے تصور کیا ہے: پیوش گوئل

جناب پیوش گوئل نے ’’سب کا پریاس: اجتماعی شراکت داری‘‘ پر ویبنار سے خطاب کیا

Posted On: 07 OCT 2021 6:15PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت، امور صارفین اور خوراک  نیز  سرکاری نظام تقسیم اور  ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ  ہنر مندی کا فروغ  تمام  سرکاری اسکیموں کا  کلیدی حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متعدد صنعت کاری ، کپڑا اور آٹو موبائل پارکوں میں  زیادہ سے زیادہ وسائل  لگا رہی ہے، ایسے ہر پارک کو  ایک متعلقہ  ہنر مندی کے فروغ  کے ادارے  کو شامل کرنا چاہئے۔

جناب گوئل نے  ’’سب کا پریاس: اجتماعی شراکت داری‘‘  پر منعقد ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں  نافذ کی جارہی  نئی  تعلیمی پالیسی  (این ای پی)  بھی اب  ہنر مندی کے فروغ پر  زور دے  رہی ہے۔ اس میں  دوہرے ڈگری پروگرام ، غیر ملکی یونیورسٹیز کے ساتھ معاہدہ،  طلباء ایکسچینج پروگرام  اور تعلیمی شعبے  کے  اضافی  لیبرل آرٹس کے فروغ  کا تصور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  این ای پی  2015  سے  ہی  زیادہ سے زیادہ مشوروں سے  جڑا رہا ہے، جس میں 2.5 لاکھ  پنچایتوں سے  سب سے زیادہ  تجاویز  اور  تقریبا 700  اضلاع سے  مشورے  ملے ہیں۔ این ای پی  کی  کسی نے بھی تنقید نہیں کی ہے۔ اس کی تعمیر وترقی  سب کی کوششوں  کے نتیجوں کے طور پر کی گئی  ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ حکومت بھی  دیگر ممالک کے ساتھ  تجارتی مذاکرات  کرنے کے  دوران  غیر ملکی یونیورسٹیو ں کے ساتھ  معاہدہ کرنے کے تصور کے ذریعہ  اعلی ترین تعلیم  کے معیار میں  اضافہ کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  برطانیہ ، آسٹریلیا یا کناڈا جیسے  متعدد ممالک کے ساتھ  کی جارہی  آزاد  تجارتی معاہدہ  (ایف ٹی اے  )اور  ہمہ  گیر   اقتصادی شراکت داری معاہدہ  (سی ای پی اے)  مذاکرات میں  ہم  تعلیم کو  ایک اہم شعبے کے طور پر  شامل کرنے  اور  این ای پی کو  بنیاد  بنائے رکھنے  اور فیس میں کمی لانے کے مقصد سے  یونیورسٹیوں کے درمیان  معاہدے کو شامل کرنے کی کوشش  کر رہے ہیں۔

 جناب گوئل نے کہا کہ  آج کا دن ایک مبارک دن ہے، جب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  بلا رکاوٹ  عوامی خدمات کے 20  سال مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثر کُن قوت کے طور پر  ’’سب کا پریاس‘‘ اور سرکار کی مختلف  فلاح وبہبود کی اسکیموں کے رہنما  اصولوں کےطور پر بہتر حکمرانی کے ساتھ  ہم  سماج کے  سب سے پسماندہ طبقوں تک پہنچنے میں  اہل ہوں گے۔ اچھی حکمرانی کا مطلب ہے، ملک کو ایماندار بنانا ، ہمارے اداروں میں ایمانداری  کو فروغ دینا اور انہیں صاف وشفاف  بنانا ہے۔ ’’سب کا ساتھ اور سب کا وکاس‘‘ ہماری  حکومت  کی اسکیموں  کا اصول ہے، جس نے ہمیں  سب کا وسواس دلایا ہے اور آج  پورا ملک ، ملک کی قسمت بدلنے اور بھارت، اس کی  135 کروڑ لوگوں کی مکمل آبادی کے لئے  خوش حالی کی خاطر ، سب کا پریاس کے راستے پر  متحد ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ  این ای پی  اس نئے بھارت کی بنیاد رکھے گی، جس کا وزیراعظم نریندر مودی نے  تصور کیا ہے اور یہ  بھارت کو آتم نربھر بنانے میں مدد کرے گی۔ ایک بینچ مارک کے طور پر  حکمرانی کے ذریعے  جن دھن، اجوولا، ایل ای ڈی بلبوں کو فروغ دینا، آیوشمان بھارت، ڈی بی ٹی، جے اے ایم ٹرینٹی،  وَن نیشن، وَن راشن کارڈ اور پی جی  کے اے وائی  جیسے  تاریخی  اسکیموں کے نفاذ کے ساتھ  اقوام عالم کے درمیان  بھارت کا درجہ  بڑھے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ  سب کا پریاس  کے ذریعے  عوامی شراکت داری ، عوامی تحریک کا سبب بنے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

12747U-



(Release ID: 1770922) Visitor Counter : 115