نیتی آیوگ

بھارت نے کوپ 26 کے دوران ای وی ایس پر ای- امرت پورٹل لانچ کیا


سبھی الیکٹرک موٹر گاڑیوں سے متعلق معلومات کے لئے وَن- اسٹاپ مرکز

Posted On: 10 NOV 2021 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/نومبر2021 ۔ بھارت نے آج برطانیہ کے گلاسگوو میں جاری کوپ 26 سمٹ میں ’ای – امرت‘لانچ کیا۔ یہ الیکٹرک موٹر گاڑیوں (ای وی ایس) کے لئے ایک ویب پورٹل ہے۔

ای- امرت الیکٹرک موٹر گاڑیوں سے متعلق ہر طرح کی معلومات کے لئے وَن اسٹاف مرکز  ہے، جس میں الیکٹرک موٹر گاڑیوں کو اپنانے سے متعلق مفروضات کا ازالہ، ان کی خرید، سرمایہ کاری کے مواقع، پولیسیوں، سبسڈیز وغیرہ سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

یہ پورٹل برطانیہ – بھارت جوائنٹ روڈمیپ 2030 کے ایک جزو کے طور پر برطانوی حکومت کے ساتھ مشترکہ نالیج ایکسچینج پروگرام کے تحت نیتی آیوگ کے ذریعے تیار اور پیش کیا گیا ہے۔  قابل ذکر ہے کہ برطانیہ - بھارت جوائنٹ روڈ میپ 2030 پر دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے دستخط کئے تھے۔

ای – امرت کا مقصد الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی حکومت کی پہل میں معاونت کرنا اور الیکٹرک موٹر گاڑی کی طرف منتقل ہونے کے فوائد کے تئیں صارفین کو حساس بنانا ہے۔ ماضی قریب میں بھارت نے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ ملک میں الیکٹرک موبیلٹی کو اپنایا جاسکے اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع سے پیدا ہونے والے کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ الیکٹرک موٹر گاڑیوں کو جلد از جلد اپنانے کی خاطر ماحول سازی کے لئے ایف اے ایم ای اور پی ایل آئی جیسی اسکیمیں خاص طور پر اہم ہیں۔

نیتی آیوگ کا ارادہ مزید فیچرس شامل کرنے اور اینوویٹیو ٹولس متعارف کرانے کا ہے، تاکہ اس پورٹل کو مزید انٹرایکٹیو اور یوزر – فرینڈلی بنایا جاسکے۔

لانچنگ کی اس تقریب میں یو کے ہائی – لیول کلائمیٹ ایکشن کے حامی نیگیل ٹاپنگ اور نیتی آیوگ کے مشیر سودھیندو جیوتی سنہا موجود تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12722



(Release ID: 1770817) Visitor Counter : 189