کابینہ

مرکزی کابینہ نے 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر اعلان کرنے کو منظوری دی


15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کی جینتی ہے

قبائلی لوگوں، ثقافت اور حصولیابیوں کی قابل فخر تاریخ کی پذیرائی کرنے اور اس کا جشن منانے کے لیے 15 نومبر سے 22 نومبر 2021 تک ہفتہ بھر چلنے والے پروگرام کا انعقاد

Posted On: 10 NOV 2021 3:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر اعلان کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ تین بہادر آدیواسی مجاہدین آزادی کی یادگار کو وقف ہے تاکہ آنے والی نسلیں ملک کے تئیں ان کی قربانیوں کے بارے میں جان سکیں۔ سنتھال، تامار، کول، بھیل، کھاسی اور میزو جیسی کئی قبائلی برادریوں کے ذریعے مختلف تحریکوں کے ذریعے بھارت کی جدوجہد آزادی کو مضبوط کیا گیا تھا۔ قبائلی برادریوں کی انقلابی تحریکوں اور جدوجہد کو ان کی بے پناہ ہمت اور اعلیٰ قربانیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں برطانوی نو آبادیات کے خلاف آدیواسی تحریکوں کو قومی جدوجہد آزادی سے جوڑا گیا اور اس نے پورے ملک میں ہندوستانیوں کو آزادہ کیا۔ حالانکہ، ملک کے زیادہ تر لوگوں کو ان آدیواسی شخصیات کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے۔ سال 2016 کی یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تقریر کے مطابق، حکومت ہند نے ملک بھر میں 10 قبائلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کو منظوری دی ہے۔

15 نومبر کو جناب برسا منڈا کی جینتی ہوتی ہے، جن کی ملک بھر کی آدیواسی برادریوں کے ذریعے بھگوان کے طور پر پوجا کی جاتی ہے۔ برسا منڈا نے برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے ظالمانہ نظام کے خلاف بہادری سے لڑائی لڑی اور ’اُلگولان‘ (انقلاب) کی اپیل کرتے ہوئے برطانوی استحصال کے خلاف تحریک کی قیادت کی۔ کابینہ کا آج کا یہ اعلان آدیواسی برادریوں کی قابل فخر تاریخ اور تہذیبی وراثت کو قبولیت فراہم کرتی ہے۔ یہ جن جاتیہ گورو دیوس ہر سال منایا جائے گا اور تہذیبی وراثت کے تحفظ اور شجاعت، مہمان نوازی اور قومی افتخار کی ہندوستانی قدروں کو فروغ دینے کے لیے آدیواسیوں کی کوششوں کو منظوری دے گی۔ رانچی میں قبائلی مجاہدین آزادی میوزیم کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کیا جائے گا جہاں بھگوان برسا منڈا نے آخری سانس لی تھی۔

حکومت ہند نے قبائلی لوگوں، ثقافت اور حصولیابیوں کی قابل افتخار تاریخ کے 75 سال پورے ہونے کا جشن اور اس کا اتسو منانے کے لیے 15 نومبر سے 22 نومبر 2021 تک ہفتہ بھر چلنے والی تقریب کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس پروگرام کے حصہ کے طور پر، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کئی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہر ایک سرگرمی کا بنیادی موضوع ہندوستانی جدوجہد آزادی میں قبائلی لوگوں کی حصولیابیوں، حکومت ہند کے ذریعے تعلیم، صحت، معاش، بنیادی ڈھانچے اور ہنرمندی کی تعمیر کے لیے کیے گئے متعدد فلاحی اقدام کو نمایاں کرنا ہے۔ ان پروگراموں میں بے مثال آدیواسی تہذیبی وراثت، جدوجہد آزادی میں ان کے تعاون، رسم و رواج، حقوق، روایات، پکوان، صحت، تعلیم اور معاش کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12702

 



(Release ID: 1770665) Visitor Counter : 206