PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 کے بارے میں پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 09 NOV 2021 5:45PM by PIB Delhi

 

1.png

1.jpg

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک109.08 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  10126 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو 266 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

شفایابی کی شرح فی الحال98.25  فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  11982 مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،جس سے  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33775086  ہوگئی ہے۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.41 فیصد ہے، جو مارچ  2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔

سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی  تعداد   140638 ہے، گذشتہ263 دنوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔

ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (0.93 فیصد) ہے،  جو پچھلے 36  دنوں سے 2 فیصد کم ہے۔

ٹیسٹ کے بعدمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ وار شرح  (1.25 فیصد)ہے جو گذشتہ 46دنوں میں 2 فیصد سےکم ہے۔

مجموعی طور پر اب تک 61.72  کروڑکووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

 

#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

 

Image

 

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد109.08 کروڑسے تجاوزکرگئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

سردست شفایابی کی شرح 98.25 فیصد ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں10126نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال140638مریض زیر علاج ہیں، جو263دنوں میں سب سے کم تعداد ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (1.25 فیصد) ہے، جو پچھلے46 دنوں میں2 فیصد سے کم ہے

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5908440 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد109.08 کروڑ (1,09,08,16,356) سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ حصولیابی ملک بھر میں 1,10,77,727 سیشنز میں حاصل کی گئی۔

آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

صحت کے دیکھ بھال کرنے والے کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,716

دوسری خوراک

9278114

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

18372971

دوسری خوراک

16057391

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

425889106

دوسری خوراک

154427554

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

176716342

دوسری خوراک

100183701

 

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

110804805

دوسری خوراک

68706656

میزان

1090816356

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 11982مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )33775086 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد ہوگئی ہے۔

 

1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل135دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 10126 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

 

2.jpg

 

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال140638ہے، جو263 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.41 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

 

3.jpg

 

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 1085848 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً61.72 کروڑ (617223931) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.25 فیصد ہوگئی ہے،جو اب گذشتہ46 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.93فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے36 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار71 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

 

4.jpg

 

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1770173

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19۔ٹیکہ سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال

116کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں اورمرکز  کے زیرانتظام  علاقوں کو فراہم کئے گئے

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں کے پاس 15.92کروڑ سے زیادہ غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں 

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبن ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 21جون، 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ ٹیکہ کاری کی اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکر اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں  اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔

 

 

ٹیکے

 

(16 اکتوبر ، 2021 تک )

 

فراہم کئے گئے ٹیکے

 

1,16,89,46,235

 

بقایہ دستیاب

 

 

15,92,74,731

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت  کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچرنگ کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت  سپلائی کرے گی ۔

حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حکومت کے ذریعہ براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت اب تک 116کروڑسے زیادہ (1,16,89,46,235)ٹیکے (بالکل مفت ) فراہم کئے جاچکے ہیں ۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ ۔19سے بچاؤ کے 15.92کروڑسے زیادہ (15,92,74,731) ٹیکے موجود  ہیں ، جنھیں ابھی لگایاجاناباقی ہے ۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1770181

 

کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری پروگرام کی تازہ ترین  صورت حال

بھارت کی ویکسین اورٹیکہ کاری سے متعلق ہمارے عمل کی دنیا بھرمیں منظوری کے عکاسی کرتے ہوئے 96ملکوں نے ٹیکہ کاری سے متعلق سرٹیفکیٹس باہمی طورپرمنظور کئے جانے سے اتفاق کیاہے :من سکھ مانڈویا

 

مرکزی حکومت کے ملک بھرمیں کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع  سے متعلق عزم کے نتیجے میں 21اکتوبر ، 2021 تک 100کروڑ ٹیکے لگانے کے سنگ میل کو طے کرلیاگیاہے ۔ مرکزی حکومت نے بقیہ  دنیا کے ساتھ مسلسل رابطہ  قائم کررکھاہے تاکہ کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کے مستفدین کو منظوری دی جاسکے اوران کو تسلیم کیاجاسکے ۔ جس سے کہ تعلیم ، کاروباراور سیاحتی مقاصد کے لئے سفر کرنے میں سہولت پیداہوگی۔ صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج یہ بات بتائی ہے ۔

سردست 96ملکوں نے ٹیکہ کاری سے متعلق  سرٹیفکیٹس کو باہمی طورپر منظورکئے جانے سے اتفاق کرلیاہے ۔ ان کے علاوہ کووی شیلڈ /ڈبلیو ایچ او سے منظورشدہ /قومی طورپر منظورشدہ ویکسین کے ساتھ مکمل طورپر ٹیکے لگواچکے مسافروں کے بھارت کی ٹیکہ کاری سے متعلق سرٹیفکیٹس کو تسلیم  کئے جانے  والے ملک بھی اس میں شامل ہیں ۔ جس کے بعد ان ملکوں سے سفرکاآغاز کرنے والے افراد کو بعض رعایتیں فراہم کی جائیں گے ۔ ان کے بارے میں  20اکتوبر ، 2021کو جاری کی گئی ۔ بین الاقوامی آمدسے متعلق مرکزی وزارت صحت کے رہنما خطوط میں وضاحت کی گئی ہے (https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidelinesforInternationalArrival20thOctober2021.pdf)

بیرون ملک سفرکرنے کے خواہش مندافراد کے لئے ٹیکہ کاری کے بین الاقوامی سفرسے متعلق سرٹیفکیٹس کو کوون پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے ۔

صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت امورخارجہ کی وزارت کے ساتھ ویکسین سرٹیفکیٹ کو  آپسی طور پر تسلیم کرنے کے لئے سبھی ملکوں اور ڈبلیو ایچ او سے لگاتار رابطہ کررہی ہے تاکہ تمام ملکوں میں  پریشانی سے پاک بین الاقوامی سفر کو  آسان بنایا جاسکے۔

اہم ٹویٹس

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U- 12692                          


(Release ID: 1770483) Visitor Counter : 178