وزارت دفاع

بھارت اورامریکہ کے درمیان دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی پہل گروپ کی گیارہویں میٹنگ ورچوئلی طور پر منعقدہوئی

Posted On: 10 NOV 2021 11:03AM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ساتھی چیئرمین  نے دفاعی ٹکنالوجی تعاون پر مذاکرات کو مستحکم کرنے کے لئے نظرثانی شدہ رضامندی کے بیانیہ (اسٹیٹمنٹ  آف  انٹینٹ ) پر اتفاق کیا۔
  • گزشتہ میٹنگ کے بعددستخط کئے گئے مشترکہ جوائنٹ گروپ  کے سسٹم کے تحت ایئر لانچڈ  ان مین  ایریئل وہیکل (ڈرون) کے لئے پہلا پروجیکٹ سمجھوتہ۔
  • مفید ٹکنالوجیوں کے  فروغ کو مزید حوصلہ دینے کے لئے دفاعی صنعت ا شتراک فورم  ورچوئل کی نمائش کااہتمام کیا گیا۔
  • ڈیفنس ٹکنالوجی اور ٹریڈ پہل (ڈی ٹی ٹی آئی ) گروپ کا مقصد دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

بھارت اورامریکہ کے درمیان 9  نومبر 2021 کو دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی پہل (ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ کی گیارہویں میٹنگ ورچوئلی طورپر منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ کی مشرکہ صدارت وزارت دفاع میں دفاعی پروڈکشن کے سکریٹری جناب راجکمار نے کی جبکہ امریکہ کی جانب سے وہاں کے پی ٹی ڈی او(پرفارمنگ دی ڈیوٹیز ا ٓف )  دفاع کے محکمہ سے ایکویزیشن اورسسٹینمنٹ کے لئے دفاع کے انڈرسکریٹری جناب گریگوری کوسنر نے کی۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی میٹنگیں ایک سال میں عام طور پر دوبار منعقد ہوتی ہیں۔البتہ ڈی ٹی ٹی آئی کی یہ میٹنگ کووڈ -19 عالمی وبا کے پیش نظر لگاتار دوسری مرتبہ  ویڈیو ٹیلی کانفرنسنگ  کے ذریعہ منعقد ہوئی۔

ڈی ٹی ٹی ا ٓئی گروپ کا مقصد باہمی دفاعی تجارتی تعلقات کے لئے ٹھوس اورپائیدار قیادت پر توجہ دینا ہے اور دفاعی ساز وسامان کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ 4 مشترکہ ورکنگ گروپوں نے  بری، بحری، ہوائی اور طیارہ بردار جہازوں کی ٹکنالوجیوں پر توجہ مرکوز کی جنہیں ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت قائم کیا گیا ہے تاکہ اپنے اپنے ڈومین کے اندر آپسی طور پرمتفقہ پروجکٹوں کو فروغ دیا جاسکے ۔ مشترکہ ورکنگ گروپوں نے  ساتھی چیئرمینوں کو جاری سرگرمیوں اور مشترکہ مواقع نیز ترجیحی بنیاد پر مکمل کئے گئے نشان زد کئی پروجیکٹوں کے بارے میں باخبر کیا۔

ڈی ٹی ٹی آئی کی کامیابی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اپنے عزم کے ثبوت کے طور پر مشترکہ چیئرمین نے ایک نظر ثانی شدہ اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ (ایس او آئی )یعنی رضامندی کے بیانہ پر  اتفاق کیاجس میں تفصیلی منصوبہ بندی اپناکر دفاعی ٹکنالوجی تعاون پر مذاکرات مضبوط کرنے کے لئے اپنے ارادے کا اظہار کیا گیا ہے اور بہت سے مخصوص ڈی ٹی ٹی آئی پروجیکٹوں پر پیش رفت کرنےسے متعلق بھی ارادے کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشترکہ چیئرمین نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ستمبر 2020 میں ڈی ٹی ٹی آئی  گروپ کی گزشتہ میٹنگ کے بعد  جوائنٹ ورکنگ گروپ ایئر سسٹم کے تحت ایئر لانچڈان مین ایریل وہیکل (ڈرون) کے لئے پہلے پروجیکٹ سمجھوتہ پر دستخط کئے گئے  جو ڈی ٹی ٹی آئی کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ڈی ٹی ٹی آئی   گروپ کے تحت مفید ٹکنالوجیوں کے لئے امریکہ اوربھارت کی صنعتوں کو مزید حوصلہ دینے کی غرض سے 8 نومبر 2021 کو دفاعی صنعت اشتراک فورم کی ورچوئل نمائش کااہتمام کیا گیا۔ یہ ورچوئل نمائش  دفاعی صنعتوں کے فروغ کے جوائنٹ سکریٹری جناب انوراگ باجپائی اور صنعتی پالیسی کے لئے دفاع کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری جناب جسی سالازارنے بلائی تھی۔ یہ فورم بھارت اورامریکی صنعتوں کو ایک موقع کی پیشکش فراہم کرتا ہے تاکہ ڈی ٹی ٹی آئی میں براہ راست شامل کیا جاسکے اور ایسے امور پر حکومت اور صنعت کے درمیان مذاکرات کو آسان بنایا جاسکے جو کہ صنعتی  اشتراک پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ ان مذاکرات کے  نتائج کو ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے مشترکہ چیئرمینوں کو  تفصیل سے بتایا گیا۔

 

 

 

************

 

ش ح ۔  ح ا ۔ ف ر

U. No.12689



(Release ID: 1770463) Visitor Counter : 183