صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 09 NOV 2021 9:09AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک109.08 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  10126 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو 266 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

شفایابی کی شرح فی الحال98.25 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  11982مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33775086  ہوگئی ہے۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.41 فیصد ہے، جو مارچ  2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔

سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد   140638ہے، گذشتہ263 دنوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔

ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح ( 0.93 فیصد) ہے، جو پچھلے 36  دنوں سے 2 فیصد کم ہے۔

ٹیسٹ کے بعدمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (1.25 فیصد)ہے جو گذشتہ 46دنوں میں 2 فیصد سےکم ہے۔

مجموعی طور پر اب تک61.72 کروڑکووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

 

************

 

 

ش ح ۔ن ر۔ ن ا

U. No.12646


(Release ID: 1770213) Visitor Counter : 155