امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے پدم ایوارڈز یافتگان کو مبارکباد دی


‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار کا یہ پدم ایوارڈز عام آدمی کی عزت افزائی کیلئے حقیقت میں ایک انوکھی کوشش ہے’’

‘‘آنجہانی جارج فرنانڈیز کی زندگی ملک کی بے لوث خدمت کا ایک غیرمعمولی مثال ہے، ایمرجنسی کی مخالفت سے لیکرمختلف عہدوں پر رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں انہوں نے بہت بڑا تعاون دیا، یہ بیحد خوشی کی بات ہے کہ مودی سرکار کے ذریعے انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے’’

‘‘آنجہانی ارون جیٹلی جی نے اپنی شراکت، قانون، مالیات اور دیگر شعبوں میں اپنے تجربے کے ساتھ ملک کی ترقی میں یادگار تعاون کیا، آج مودی سرکار کے ذریعے انہیں پدم وبھوشن سے نوازا جانا بیحد قابل ستائش قدم ہے’’

‘‘آنجہانی سشما سوراج کی زندگی عوام کی بہبود اور ملک کی خدمت کیلئے وقف تھی، وزیر خارجہ کی حیثیت سے وہ اُمور خارجہ کی وزارت کو عام لوگوں کے ساتھ جوڑنے کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کیلئے مودی سرکار کے ذریعے انہیں پدم وبھوشن ایوارڈ دیا جانا انہیں سچی خراج عقیدت ہے’’

آج کا دن گجرات کیلئے بھی بیحد خوشی کا دن ہے، جناب غفور بھائی ایم بلخیہ، محترمہ سریتا جوشی، پروفیسر سدھیر کمار جین، جناب شہاب الدین راٹھور، ڈاکٹر ایچ ایم دیسائی، جناب یجدی نوشیرواں کرنجیا،جناب نارائن جے جوشی‘کریال’ اور ڈاکٹر گردیپ سنگھ کو مودی سرکار کے ذریعے ان کے گرانقدر تعاون کیلئے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے’’

Posted On: 08 NOV 2021 7:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی:8  نومبر،2021۔اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے پدم ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پدم ایوارڈز کو عام آدمی کا ایوارڈز بنانا حقیقی معنوں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ایک منفرد کوشش ہے۔ سلسلہ وار ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘آنجہانی جارج فرنانڈیز کی زندگی ملک کی بے لوث خدمت کی ایک غیرمعمولی مثال ہے۔ مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت سے لیکر ملک کی ترقی تک گرانقدر تعاون دیا، یہ بیحد خوشی کا معاملہ ہے کہ مودی سرکار کے ذریعے انہیں  پدم وبھوشن کے ذریعے نوازا گیا ہے’’۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘آنجہانی ارون جیٹلی جی نے اپنی فراصت اور قانون ، مالیات اور دیگر شعبوں میں اپنے تجربے کے ساتھ  ملک کی ترقی میں یادگار تعاون دیااور آج انہیں مودی سرکار کے ذریعے پدم وبھوشن سے نوازا جانا بیحد قابل ستائش قدم ہے۔ بھارت کی ترقی کے لئے ان کی لگن ہم سب کو تحریک دیتی رہے گی’’۔

اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ‘‘آنجہانی سشما سوراج جی کی زندگی  عوام کی بہبود اور ملک کی خدمت کیلئے وقف تھی، وزیر خارجہ کی حیثیت سے اُمور خارجہ کی وزارت کو عام لوگوں کے ساتھ جوڑنے کیلئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کیلئے مودی سرکار کے ذریعے پدم وبھوشن ایوارڈ دیا جانا انہیں سچی خراج عقیدت ہے’’۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ‘‘آج کا دن گجرات کیلئے بھی بیحد خوشی کا دن ہے، جناب غفور بھائی ایم بلخیہ، محترمہ سریتا جوشی، پروفیسر سدھیر کمار جین، جناب شہاب الدین راٹھور، ڈاکٹر ایچ ایم دیسائی، جناب یجدی نوشیرواں کرنجیا،جناب نارائن جے جوشی‘کریال’ اور ڈاکٹر گردیپ سنگھ کو مودی سرکار کے ذریعے ان کے گرانقدر تعاون کیلئے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے’’۔

 

----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12639


(Release ID: 1770171) Visitor Counter : 220