PIB Backgrounder
کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن
प्रविष्टि तिथि:
05 NOV 2021 5:36PM by PIB Delhi
- ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 107.70 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
- گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12,729 نئے معاملات سامنے آئے۔
- سردست صحتیابی کی شرح 98.23 فیصد ہے، جو کہ مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
- گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12,165 مریض شفایاب ہوئے، اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3,37,24,959 ہوگئی ہے۔
- زیر علاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے، سردست یہ 0.43 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔
- بھارت میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 1,48,922 ہے۔
- گزشتہ 32 دنوں سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح (1.90 فیصد) ہے، جو 2 فیصد سے کم ہے۔
- گزشتہ 42 دنوں سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ واری شرح (1.25 فیصد) ہے، جو 2 فیصد سے کم ہے۔
- اب تک کل 61.30 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے۔
#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona
پریس انفارمیشن بیورو
وزارت اطلاعات و نشریات
حکومت ہند

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری
ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 107.70 کروڑ کووڈ-19ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سردست صحتیابی کی شرح 98.23 فیصد ہے، جو کہ مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12,729 نئے معاملات سامنے آئے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 1,48,922 ہے۔
گزشتہ 42 دنوں سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ واری شرح (1.25 فیصد) ہے، جو 2 فیصد سے کم ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,65,276 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.70 کروڑ (1,07,70,46,116) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,08,69,517 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
|
مجموعی طور پر ویکسین ڈوز کوریج
|
|
|
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,79,485
|
|
دوسری خوراک
|
92,51,816
|
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,72,277
|
|
دوسری خوراک
|
1,60,01,188
|
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
42,28,21,083
|
|
دوسری خوراک
|
14,80,13,602
|
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,59,50,688
|
|
دوسری خوراک
|
9,82,24,169
|
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,03,79,297
|
|
دوسری خوراک
|
6,76,52,511
|
|
مجموعی تعداد
|
1,07,29,66,315
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 12,165مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,37,24,959 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 131دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 12,729 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال 1,48,922ہے، سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.43 فیصد ہیں، جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 6,70,847 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.30 کروڑ (61,30,17,614) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.25 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ42 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.90فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے32 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار67 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہو رہی ہے۔
.https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1769428
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 116.50 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس15.54کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینوفیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔
|
ویکسین کی خوراک
|
(5 نومبر 2021 تک)
|
|
سپلائی کی گئی خوراک
|
1,16,50,39,765
|
|
دستیاب خوراک
|
15,54,54,451
|
بھارت سرکار (بلاقیمت) اور ریاستی سرکارکے ذریعے براہ راست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 116.50 کروڑ سے زیادہ (1,16,50,39,765) ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی 15.54 کروڑ سے زیادہ (15,54,54,451) غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا باقی ہے۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1769426
*********
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12584
(रिलीज़ आईडी: 1769773)
आगंतुक पटल : 185