صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.29 کروڑسے تجاوزکرگئی
گذشتہ 24 گھنٹے میں 41.16لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں
شفایابی کی شرح سردست98.22 فیصد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں11,903نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال1,51,209مریض زیر علاج ہیں، جو252 دنوں میں سب سے کم ہیں
جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.18 فیصد) ہے، جو پچھلے40 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے
Posted On:
03 NOV 2021 9:31AM by PIB Delhi
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,16,230 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.29 کروڑ (1,07,29,66,315) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,07,96,018 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,79,388
|
دوسری خوراک
|
92,41,804
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,72,027
|
دوسری خوراک
|
1,59,78,102
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
42,16,99,772
|
دوسری خوراک
|
14,63,65,144
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,56,56,368
|
دوسری خوراک
|
9,76,99,540
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,02,04,447
|
دوسری خوراک
|
6,73,69,723
|
مجموعی تعداد
|
1,07,29,66,315
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 14,159مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,36,97,740 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.22 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 129دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,903 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,51,209 ہے، جو252 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.44 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر10,68,51نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61,12 کروڑ (61,12,78,853) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.18 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ40 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.11فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے30 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار65 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
************
ش ح ۔ س ک ۔ م ش
U. No.12491
(Release ID: 1769116)
Visitor Counter : 193