ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کی وزارت اور وزارت اطلاع و نشریات کے ذریعے ملک بھر میں ریلوے کے احاطوں میں مربوط سنگل ونڈو فلمنگ میکانزم کی تعمیر


فلم بنانے کے لیے ریلوے کی وزارت سے اجازت حاصل کرنے کی خاطر اب فلم ساز ایف ایف او کے ویب پورٹل www.ffo.gov.in کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں

Posted On: 01 NOV 2021 1:38PM by PIB Delhi

ریلوے میں فلمنگ کو آسان بنانے کے لیے،نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف سی) میں قائم کر دہ فلم سہولت آمیزی دفتر (ایف ایف او) اور ریلوے کی وزارت نے سنگل ونڈو فلمنگ میکانزم تیار کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے تاکہ ملک بھر میں ریلوے کے احاطوں میں فلم سازی  کی اجازت حاصل کرنے کو اسٹریم لائن اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ریلوے ہندوستان کے سنیماٹک تجربہ کا ہمیشہ ایک حصہ رہا ہے۔ کئی فلموں نے ہندوستانی ریلوے کو بڑی خوبصورتی سے پردے پر اتارا ہے۔

ایف ایف او کا قیام اس لیے کیا گیا تھا تاکہ بھارت میں فلم سازی کو آسان اور دنیا بھر کے فلم سازوں کے لیے ملک کو ایک ترجیحی منزل بنایا جائے۔ اس کا ویب پورٹل پورے ہندوستان میں فلم سازی کے لیے سنگل ونڈو سہولت آمیزی اور کلیئرنس میکانزم ہے اور ساتھ ہی بھارت میں فلم سازی کے لیے معلومات حاصل کرنے کا ون اسٹاپ ڈیجیٹل ذخیرہ بھی ہے۔

ابھی تک، بین الاقوامی اور ہندوستانی فلم ساز ریلوے میں فلموں کی شوٹنگ کی اجازت حاصل کرنے کی خاطر درخواستیں جمع کرانے کے لیے 17 ژونل ریلوے کے چیف پبلک رلیشنز کے دفاتر اور ریلوے بورڈ (نئی دہلی) کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ اب ایف ایف او ویب پورٹل (www.ffo.gov.in) کو سنگل ونڈو سہولت آمیز بنانے کے بعد، فلم ساز مرکوزی طریقے سے ایک سے زیادہ ژونل ریلوے کے دائرہ اختیار کے تحت پڑنے والے مقامات کے متعدد ریلوے میں فلم سازی کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کر ا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے بعد، ژونل ریلوے کے متعلقہ افسران کو اس کی اطلاع فراہم کر دی جائے گی اور وہ ایف ایف او پورٹل پر ان درخواستوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور منظوری فراہم کرنے کی ضروری کارروائیوں کو انجام دینے کے بعد اجازت نامے اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل درخواست گزار کے ساتھ اجازت فراہم کرنے والی اتھارٹی کو ایک ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے جہاں وہ درخواست سے متعلق کسی بھی سوال کا حل  شفاف طریقے سے اور شوٹنگ کی اجازت حاصل کرنے والی درخواست کو  وقت پر نمٹا سکتے ہیں۔

اس ارتباط کا مقصد ان ونڈوز کو کم کرنا ہے جہاں پروڈیوسرز کو متعدد مقامات پر فلمنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے جانا پڑتا تھا۔ یہ پورٹل درخواست گزار کے ساتھ ساتھ اجازت فراہم کرنے والی اتھارٹی کو بھی درخواست سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے۔ یہ شفاف ایکو سسٹم شوٹنگ کی اجازت حاصل کرنے والی درخواست کے وقت پر نمٹارہ کو یقینی بناتا ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او، جناب سنیت شرما نے کہا کہ ’’ہندوستانی ریلوے کا ہندوستانی سنیما کے ساتھ ایک طویل رشتہ رہا ہے اور اس نے متعدد فلموں، گانوں اور دستاویزی فلموں کی شوٹنگ کے لیے ہندوستانی سنیما کو ہمیشہ اپنا تعاون دیا ہے۔ بدلے میں ہندوستانی سنیما نے بھی مناسب اور احسن طریقے سے ریلوے کی عکاسی کی ہے۔ یہ نیا ایکو سسٹم پوری دنیا کے فلم سازوں کو اپنی خدمات مہیا کرائے گا۔ ریلوے کے متعدد احاطوں میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے میں ہم فلم سازوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریلوے کو اسکرین پلے اور کہانیوں میں پہلے کی ہی طرح احسن طریقے سے پیش کیا جاتا رہے گا۔‘‘

اس سلسلے میں، اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا کہ ’’اس کا مقصد ریلوے جیسے متعدد مقامات پر فلموں کی شوٹنگ میں آسانی فراہم  کرکے فلم سازوں کی قدروں کو بڑھانا ہے، کیوں کہ ریلوے انوکھے، امتیازی مقامات پیش کرتا ہے جس سے فلم کی کہانی کو بیان کرنے میں آسانی حاصل ہوتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے متعدد متعلقین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔ ریلوے ہندوستان کی سنیماٹک تاریخ کا ہمیشہ سے ایک اہم حصہ رہا ہے اور فلم سازوں کو اس نو تشکیل ایکو سسٹم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کہانیوں میں ریلوے کے حسین نیٹ ورک کو فلمانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘

ایف ایف او پورٹل www.ffo.gov.in فیچر فلم، ٹی وی/ ویب شو اور ریلوے کی طرف سے سیریز کے لیے درخواستیں قبول کرے گا۔ دستاویزی فلموں/میوزک ویڈیوز اور اے وی کمرشیل کے لیے پروڈیوسر براہ راست ریلوے کو اپلائی کر سکتے ہیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12425


(Release ID: 1768669) Visitor Counter : 300