اسٹیل کی وزارت

جناب رام چندر پرساد سنگھ نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا

Posted On: 01 NOV 2021 10:55AM by PIB Delhi

 

اسٹیل کے عزت مآب وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کل ناگپور میں براہ راست ٹیکسوں کی قومی اکیڈمی این اے ڈی ٹی کا دورہ کیا۔اکیڈمی پہنچنے پر پرنسپل ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ ) محترمہ روبی سری واستو اور اکیڈمی کے دیگر فیکلٹی ارکان نے جناب رام چندر پرساد سنگھ کا استقبال کیا۔

31؍ اکتوبر 2021 بروز اتوار انہوں نے این اے ڈی ٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں این اے ڈی ٹی کیمپس میں ایڈ منسٹریٹیو بلڈنگ میں یاد داشتوں اور دستاویزات سے متعلق آرکائیوز شعبے میں لے جایا گیا۔آر کائیوز شعبے میں انکم ٹیکس محکمے میں تربیت سے متعلق تاریخی دستاویزات کو محفوظ کیا گیا ہے اور ان کی نمائش کی جاتی ہے۔ بعد میں وزیر موصوف کو اکیڈمی کی عمارت میں مختلف جگہوں پر لے جایا گیا ۔عزت مآب وزیر نے فیکلٹی کے ارکان سے بھی خطاب کیا۔ جس کے دوران انہوں نے اپنے دانشمندانہ خیالات پیش کئے۔عزت مآب وزیر نے اپنے خطاب کے آغاز میں این اے ڈی ٹی ٹیم کو اس کی ڈھانچہ جاتی ترقی اور این اے ڈی ٹی کے ذریعہ فراہم کردہ تربیتی ماحول پر اس کے اثرات کیلئے ٹیم کو مبارکباد دی۔جناب سنگھ نے زیر تربیت افراد اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تربیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے ، ذہنی رویہ یا انداز سے متعلق تربیت ، باہم اثر انداز ہونےوالی تربیت اور قانون کی تازہ ترین صورتحال سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے کے تعلق سے تربیت سے متعلق تناظر کے بارے میں بھی مختصر طور پر بات کی ۔انہوں نے ترغیب فراہم کرنے والوں کے طور پر تربیت دینے والے افراد کے کردار پر زور دیا،جو کہ جسمانی ترقی کے ساتھ ساتھ ذہنی ترقی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

جناب سنگھ 1984 بیچ کے اترپردیش کاڈرکے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں اور انہوں نے مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں 25 سال سے بھی زیادہ مدت تک خدمت کی ہے۔ جناب سنگھ نے ریاست اور مرکز میں کلیدی پوزیشن کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔وہ مسلسل چار سال تک اترپردیش میں رامپور،بارہ بنکی، ہمیر پور اور فتح پور میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے  چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ 2001 سے 2005 کے دوران یوپی ہینڈ لوم کارپوریشن کے جنرل منیجر اور اترپردیش گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ایڈیشنل سی ای او کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یوپی کاڈر میں آئی اے ایس میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے جناب سنگھ کا انڈین ریوینیو سروس میں تقرر ہوا تھا اور انہوں نے انڈین ریو ینیو سروس کے 1982 بیچ کے ہمراہ  براہ راست ٹیکسوں سے متعلق قومی اکیڈمی ،ناگپور میں تربیت حاصل کی تھی ۔سال 2010 میں آئی اے ایس سے رضاکارانہ طور پر ریٹائر منٹ لینے کے بعد وہ سیاست میں سرگرم ہوگئے اور وہ جون 2010 میں راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے۔اس کے بعد سے انہوں نے پارلیمنٹ کی باوقار کمیٹیوں کے ایک رکن کی حیثیت سے،قومی سطح پر پالیسی سازی اور حکمرانی میں گراں قدر تعاون کیا ہے۔انہوں نے ریلوے،ڈی او پی ٹی اور داخلی امور سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور خارجی امور اور داخلی امور سے متعلق مشاورتی کمیٹیوں میں بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

ستمبر 2018 سے مئی 2019 تک جناب سنگھ نے صنعت سے متعلق کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

************

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.12410



(Release ID: 1768422) Visitor Counter : 173