وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے اتراکھنڈ کے چکراتا میں سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا


پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے اعانت کا اعلان

Posted On: 31 OCT 2021 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 اکتوبر 2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے چکراتا میں سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا:

"اتراکھنڈ کے چکراتا میں ہوا سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ حکومت اور مقامی انتظامیہ امدادی اور راحت کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ میں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں: وزیر اعظم مودی"

اتراکھنڈ کے چکراتا میں ہوئے افسوسناک حادثے کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم

 

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U.No. 12388


(Release ID: 1768120) Visitor Counter : 176