دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ایچ جی خواتین لکھ پتی بننے کی راہ پر

دیہی ترقی کی وزارت نے ایس ایچ جی دیہی خواتین کو اس لائق بنانے کا قدم اٹھایا کہ وہ کم سے کم ایک لاکھ روپے سالانہ کی آمدنی کر سکے

Posted On: 30 OCT 2021 12:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30اکتوبر، 2021/ خواتین کو زیادہ آمدنی کے لائق بنانے پر توجہ دیتے ہوئے دیہی ترقی کی وزارت نے ایس ایچ جی خواتین کو لکھ پتی بنانے کا ایک قدم اٹھایا ہے تاکہ گاؤں میں رہنے والی ایس ایچ جی خواتین اپنی کم سے کم ایک لاکھ روپے سالانہ کی آمدنی کر سکے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وزارت نے اگلے دو سال میں ڈھائی کروڑ دیہی ایس ایچ جی خواتین کی گزر بسر میں مدد دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پورے ملک میں مختلف ماڈلوں کی بنیاد پر ریاستی سرکاروں کو ایک تفصیلی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس موضوع پر مزید تبادلۂ خیال کے لیے ریاستوں ، بی ایم جی ایف (بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ) اور ٹی آر آئی ایف (بھارت کے دیہی علاقوں میں یکسر تبدیلی لانے سے متعلق فاؤنڈیشن ) میں سبھی متعلقہ فریقوں کی ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

28.10.2021 کو کیے گئے مشوروں میں زراعت سے لے کر متعلقہ میدانوں ، میویشیوں، این ٹی ایف پی  (بغیر لکڑی والی جنگلاتی مصنوعات) اور دیگر مداخلتوں تک گھر کی سطح پر گزر بسر سے متعلق سرگرمیوں کو تنوع دینے کے لیے ایک اہم منصوبہ بند قدم پر خاص طور پر توجہ دی گئی ۔ تاکہ دیرپا بنیادوں پر ایک لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی کی جا سکے۔ ایس ایچ جی ، وی او (دیہی تنظیم) اور سی ایل ایف (کلسٹر سطح کی فیڈریشنس) کو مستحکم بنانے کی اہمیت  کو بھی اجاگر کیا گیا۔ جن ایس ایچ جی ارکان کو مختلف میدانوں میں تربیت دی جائے گی انہیں ان کے مقاصد کے حصول میں استعمال کیا جائے گا۔  سول سوسائٹی کی تنظیموں ، کے وی کے (کرشی وگیان کیندر) اور دیگرپراوئیویٹ مارکٹ میں کام کرنے والے لوگوں کا رول اس عمل میں کافی اہم ہے۔  ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کریں ۔

اس سلسلے میں دیہی گزر بسر سے متعلق  قومی مشن  سرگرمی انجام دیتا ہے۔ ابھی تک اس پروگرام کے تحت 6768 بلاکوں کو شامل کیا گیا ہے  جس کے تحت 7.7 کروڑ خواتین کو 70 لاکھ ایس ایچ جی میں کام پر لگایا گیا ہے۔ ایس ایچ جی کو ابتدائی اثاثے کی مدد دے کر تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے سالانہ کا قرض دیا جا رہا ہے۔ اس مشن کے تحت مختلف طبقوں اور ذاتوں سے تعلق رکھنے والی غریب خواتین اور اپنی مدد آپ گروپوں اور ان کی فیڈریشنوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مالی مدد اور سماجی ترقی کی خدمات فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کی آمدنی اور ان کے معیار زندگی میں اضافہ کیا جاسکے۔

اب جبکہ ان کوششوں کے نتائج مثبت انداز میں ظاہر ہو رہے ہیں یہ دیکھا گیا ہے کہ دیرپا گزر بسر اور خواتین  ایس ایچ جی کی باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششیں درکار ہیں تاکہ ہر گھر کے لیے کم سے کم دس ہزار روپے کی سالانہ آمدنی کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں لکھ پتی بنایا جاسکے۔

***********

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –12364


(Release ID: 1768093) Visitor Counter : 246