بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کی وزارت نے صاف ستھری توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے توانائی کے تحفظ سے متعلق قانون 2001 میں  ترمیم کی تجویز رکھی ہے


تجویز میں صنعتی یونٹوں کی طرف سے مجموعی صرفے میں قابل تجدید توانائی کے کم سے کم حصے کی وضاحت کیا جانا شامل ہے

Posted On: 30 OCT 2021 9:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی،30اکتوبر، 2021/ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں اور آب و ہوا کے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کے پیش نظر حکومت ہند نے توانائی کے تحفظ سے متعلق قانون 2001 میں کچھ ترمیمات کی تجویز رکھ کر قابل تجدید توانائی کی اعلیٰ سطح حاصل کرنے کے لیے نئے شعبوں  کی شناخت  کی ہے۔ اس کا مقصد صنعت ، عمارتوں اور ٹراسپورٹ جیسے شعبوں میں قابل تجدید توانائی کی مانگ میں اضافہ کرنا ہوگا۔

بجلی کی وزارت نے مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ترمیمات تیار کی ہیں۔ تجویز میں صنعتی کارخانوں یا کسی بھی ادارے میں مجموعی صرفے میں قابل تجدید توانائی کے کم سے کم حصے کی وضاحت کرنا شامل ہے۔ کاربن کے کم سے کم اخراج کے سرٹیفکیٹ کے ذریعے صاف ستھری توانائی کے وسائل کو استعمال کرنے کی ترغیبی کوششوں کی سہولت مہیا ہوگی۔ بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے حال ہی میں ترمیمات کی تجویز کا جائزہ لیا اور متعلقہ وزارتوں / محکموں اور ریاستی سرکاروں سے ان کی رائے اور مشورے حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے ایک 28 اکتوبر 2021 کو متعلقہ وزاروں اور تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ  منعقد کی تاکہ ای سی ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات کو قطعی شکل دی جا سکے۔

اس قانون کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح مشورے کی چار میٹنگیں کی گئیں۔ جس کا مقصد ممکنہ ترمیمات پر تبادلۂ خیال کرنا تھا اور رائے حاصل کرنا تھا۔ مزید یہ کہ یہ ترمیمات اس قانون کے تحت آنے والے اداروں کو استحکام دینے کے لیے تجویز کی گئیں۔ مجموزہ ترمیمات سے بھارت میں کاربن مارکٹ بنانے میں سہولت پیدا ہوگی اور قابل تجدید توانائی کے  براہ راست صرفے یا گرڈ کے ذریعے بالواسطہ استعمال کی وضاحت کرنے میں سہولت ہوگی اس سے روایتی ایندھن پر مبنی توانائی کے صرفے کو کم کرنے اور ماحول میں کاربن کا اخراج کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بجلی کی وزارت نے کہا کہ توانائی کی ضرورت نا گزیر ہے اور اب چونکہ کاروبار کا منظر نامہ بدل رہا ہے لہذا یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ توانائی کی بچت ملک کی ضرورت بن جائے۔ ای سی ایکٹ ، 2001 میں ترمیم کر کے اداروں کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ تاکہ ہم اپنے پیرس وعدوں میں تعاون دے سکیں اور بروقت طریقے سے اپنا این ڈی سی پوری طرح چالو کر دیں۔

**************

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12365


(Release ID: 1768077) Visitor Counter : 224