الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اورآئی ٹی وزارت‘‘اعداد وشمار کے مطابق طرز حکمرانی کے لئےمصنوعی ذہانت’’ کے موضوع پر  ‘‘اے آئی پر چرچا’’ پروگرام کا انعقاد کرے گی

Posted On: 28 OCT 2021 10:42AM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزار ت کا نیشنل ای گورنینس ڈویژن (این ای جی ڈی) 28 اکتوبر 2021 کو  ایک اور ‘‘اے آئی پر چرچا ’’(اے آئی مکالمہ) منعقد کرنے جارہا ہے، جس کا عنوان ہوگا ‘اعداد وشمار کے مطابق طرزحکمرانی کے لئے مصنوعی ذہانت’۔اس اجلاس کا مقصد بہترین عا لمی طور طریقوں کے ساتھ ساتھ ڈیٹا پر منحصر اورمصنوعی ذہانت پر مبنی طرز حکومت کی اہمیت جیسے موضوعات پر گفتگو کرنا ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے  چلایا گیا پروگرام ‘ مصنوعی ذہانت پر چرچا’ پینل مباحثوں کا ایک سلسلہ ہے جس میں حکومت اور صنعتی دنیا سے تعلق رکھنے و الے عالمی اور مقامی رہنما، محققین اور ماہرین تعلیم حصہ لیتے ہیں۔ اس میں شرکاء مصنوعی ذہانت، متعلقہ مطالعات، بہترین عالمی طور طریقے، پیشرفت والی اختراعات اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیش آنے و الی مشکلات  کے بارے میں اپنے تجربات اور خیالات کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرتے ہیں۔

‘‘ڈیٹا پر مبنی  طرز حکومت کے لئے مصنوعی ذہانت’’ پروگرام کے اجلاس میں ماہرین جن موضوعات پر اظہار خیال کریں گے ان میں سرکاری شعبے ، دفاع اور سیکورٹی ، ڈاک خدمات اور جدید طرز کے  شہروں کے لئے مصنوعی ذہانت کوبروئے کار لانا شامل ہیں۔اس پروگرام میں مصنوعی ذہانت پر مبنی اہم اقدامات کے حوالے سے بھی معلومات دی جائیں گی جنہوں نے  کووڈ-19 عالمی وبا کے مشکل ترین حالات کے دوران  ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرایا جانا، ترقی پذیر ٹکنالوجیوں اور اپنی پالیسی کے مضمرات کی طاقت  کو سمجھنے  اور اس سے استفادہ کرنے کی سمت میں ایک پیشرفت ہے۔

اس تقریب کو دیکھنے کے لئے https://bit.ly/3mGSmeh پر  اندراج کرائیں۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو براہ رراست  درج ذیل لنکس پر نشر کیا جائے گا۔

 

************

 

ش ح ۔  س ب ۔ ف ر

U. No.12272


(Release ID: 1767111) Visitor Counter : 207