الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
آرٹی فیشل انٹیلی جنس بھارتی تکنالوجی کے ایکو نظام کو فعال بنانے کا ایک ذریعہ ہے: الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر
Posted On:
27 OCT 2021 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 اکتوبر 2021:
ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) حکومت ہند کے وزیرمملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اسوسی ایٹڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایسوچیم) کے ذریعہ ورچووَل طریقے سے ’لچیلی نمو کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘ کے موضوع پر منعقدہ 5ویں ایسوچیم کانفرنس میں کہا کہ، ’’آرٹی فیشل انٹیلی جنس بھارتی تکنالوجی ایکونظام کی ترقی کے لئے رفتار فراہم کرانے کا ایک ذریعہ ہے۔‘‘
پروگرام میں جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایک بڑا کاروبار ہو سکتا ہے، تاہم حکومت ہند کے لئے اس کا مطلب ہے حکمرانی سے متعلق سہولتوں کی دستیابی میں بہتری کے لئے موجودہ اسٹیک، زرعی پروگراموں، دفاع، سلامتی اور انٹیلی جنس سے متعلق پروگراموں، آمدنی/ٹیکس کلکشن کے ساتھ ساتھ قانون و انصاف سے متعلق پروگراموں میں اے آئی –ایلگورتھم کا استعمال کرنا۔اے آئی کے لئے حکومت کے نظریہ کو ساجھا کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہم ایسی اے آئی تیار کریں گے، جس میں خطرہ انتظام کاری اور اخلاقی استعمال کے کوالٹی کے حامل عناصر شامل ہوں گے۔‘‘
جناب راجیو چندر شیکھر نے ان تین اہم عناصر پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت میں اے آئی کی ترقی کے لئے زبردست رفتار فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ، بھارت جلد ہی سب سے بڑا مربوط ملک بن جائے گا، کیونکہ دیہی براڈبینڈ کنکٹویٹی پروگرام بھارت نیٹ دیہی کنبوں کو انٹرنیٹ سے مربوط کرنا چاہتا ہے۔ موجودہ وقت میں، تقریباً 800 ملین بھارتی افراد انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 2 برسوں میں یہ تعداد 100 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔دوسرا، ڈجیٹل انڈیا مہم نے پہلے ہی بھارت کو عوامی خدمات، چاق و چوبند رہنے، صحت اور تعلیم وغیرہ میں اختراع کےمعاملے میں قائد کی حیثیت عطا کر دی ہے۔ اور تیسرا، حکومت کی ڈجیٹلائزیشن کی افزوں رفتار اور مجموعی معیشت سے ملک میں ڈجیٹل طریقوں کو اپنانے کی شرح میں اضافہ رونما ہوگا۔
جناب راجیو چندرشیکھر نے امکان کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں نریندر موی حکومت کے فعال نقطہ نظر پر بھی روشنی ڈالی۔ تکنالوجی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی کامیابی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’دہائیوں سے بھارت کے مضمرات کو اجاگر کرنے کے لئے بھارت کی زبردست آبادی کےمنافع کے اردگرد کئی بیانیے قائم کیے گئے ہیں۔ حالانکہ، گذشتہ 7 برسوں میں، ہم نے دیکھا کہ کیسے فیصلہ کن قیادت اور فعال پالیسیوں کا مجموعہ امکان کو حقیقت میں تبدیل کر سکتا ہے۔‘‘
جناب راجیو چندرشیکھر نے اپنی بات پوری کرتے ہوئے کہا کہ ’’2021 میں ہماری آرزوئیں 2014 کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور وہ اس سے قبل کے کسی بھی وقت کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ ان آرزؤں اور آگے کے روڈمیپ کے لئے ہمارے پاس واضح منصوبہ ہے۔ہمارے ذہن میں ایک کھرب ڈالر کی ڈجیٹل معیشت کا حساب بالکل واضح ہے۔‘‘
********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12256
(Release ID: 1767028)
Visitor Counter : 173