بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے قومی سطح کے بیداری پروگرام – ’’سمبھو‘‘، 2021 کی شروعات کی

Posted On: 27 OCT 2021 2:08PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج نئی دہلی میں قومی سطح کے بیداری پروگرام – ’’سمبھو‘‘، 2021 کی شروعات کی۔ اس پروگرام کا انعقاد حکومت ہند کی ایم ایس ایم ای وزارت کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے صنعت کاری کو فروغ دینے میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے صنعت کاروں کی بنائی گئی مصنوعات اور خدمات متعلقہ کارباروں یا شعبوں کو ترغیب دینے کی سمت میں بڑے پیمانے پر اثر ڈال سکتی ہیں۔ اس موقع پر وزیر موصوف کے ہمراہ وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AB71.jpg

اس موقع پر جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے جی ڈی پی میں ایم ایس ایم ای کا تعاون موجودہ 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے اور ایم ایس ایم ای شعبہ میں 11 کروڑ روزگار کو بڑھا کر 15 کروڑ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے  آگے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھارت دنیا کی سرکردہ اقتصادیات والا ملک بنے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U5T6.jpg

ایم ایس ایم ای وزارت کے تحت بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچنے کا یہ پروگرام ایک مہینے کی لمبی پہل ہے۔ اس میں وزارت کے 130 علاقائی دفتر ملک کے سبھی حصوں کے مختلف کالجوں / آئی ٹی آئی کے طلبہ کو صنعت کاری اپنانے کے لیے ترغیب دیں گے۔ اس مہم کے دوران کالج کے طلبہ کو آڈیو / ویڈیو فلم دکھا کر ایم ایس ایم ای وزارت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے 1300 سے زیادہ کالجوں میں بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ان پروگراموں میں ایک لاکھ 50 ہزار طلبہ کے حصہ لینے کی امید ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12249

 

 


(Release ID: 1766938) Visitor Counter : 239