الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سی ای آر ٹی  - اِن کو ہندوستان میں ڈیزائن  اورتیار کردہ تمام مصنوعات پر اثر انداز ہونے والی کمزوریوں کے لئے سی وی ای نمبرنگ اتھارٹی (سی این اے) کے طور پر نامزد کیا گیا

Posted On: 27 OCT 2021 12:17PM by PIB Delhi

ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم  (سی ای آر ٹی – اِن) ذمہ دارانہ طور پر کمزوریوں کا اظہا رکرنے اور سی ای آر ٹی – اِن میں رپورٹ کی گئی  کمزوریوں کے لئے تال میل کرنے کی ذمہ داری  اپنے معرض وجود میں  آنے کے بعد سے  نبھا رہی ہے، جو کہ  قومی  سی  ای آر ٹی کے  طور پر  کمزوریوں سے متعلق  تعاون کرنے کے مطابق ہے۔ ’’میک ان انڈیا‘‘ میں  اعتماد  کو مستحکم کرنے کی سمت میں ، اس ذمہ داری میں  اضافہ کرتے ہوئے، نیز  ملک میں کمزوری سے متعلق ذمہ دارانہ  کردار  نبھانے کے ساتھ  ہی ،  سی ای آر ٹی  - اِن  نے  عام کمزوریوں  اور  ایکسپوزرس (سی وی ای) پروگرام  کے ساتھ  ساجھیداری کی ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم  (سی ای آر ٹی – اِن)  کو  سی وی ای  پروگرام کے ذریعے  تمام  اُن مصنوعات پر  اثر انداز ہونے والی کمزوریوں کے لئے سی وی ای  نمبرنگ اتھارٹی  (سی این اے) کے طور پر  نامزد کیا گیا ہے، جو  ہندوستان میں  ڈیزائن  اور  تیار کی جاتی ہیں۔

سی وی ای  ایک بین الاقوامی ، کمیونٹی پر مبنی  کوشش ہے اور  کمزوریاں دریافت کرنے کے لئے کمیونٹی پر انحصار کرتی ہے۔ کمزوریوں کا پہلے  پتہ لگایا جاتا ہے، اس کے بعد انہیں تفویض کیا جاتا ہے اور  سی وی ای  فہرست میں شائع کیا جاتا ہے۔ معلوماتی ٹیکنالوجی  اور  سائبر تحفظ کے پیشہ وارانہ افراد  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سی وی ای کے ریکارڈس کا استعمال کرتے ہیں کہ  وہ  اسی معاملے پر  تبادلہ خیال کر رہے ہیں نیز  وہ  کمزوریوں کو ترجیح دینے اور  ان پر توجہ مرکوز کرنے کے تئیں اپنی کاوشوں میں تال میل کرتے ہیں۔

سی وی ای  پروگرام کا   مشن  اُن  سائبر تحفظ سے متعلق  افشاں کردہ معلومات کی شناخت کرنا، تشریح کرنا  نیز  اُن کا کیٹلاگ تیار کرنا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی   کمیونٹی پر مبنی  کاوش ہے اور  کمزوریوں کو دریافت کرنے کے لئے کمیونٹی پر انحصار کرتی ہے۔ پہلے کمزوریوں کو دریافت کیا جاتا ہے اور اس کے بعد انہیں تفویض کیا جاتا ہے، نیز بعد میں دنیا بھر کی  ان تنظیموں کے ذریعے انہیں شائع کیا جاتا ہے، جو سی وی ای پروگرام میں ساجھیدار ہیں۔ ساجھیدار ، کمزوریوں کی  پائیدار تشریح کی ترسیل  کی غرض سے  سی وی ای ریکارڈس  شائع کرتے ہیں۔

سی این ایز  وہ تنظیمیں ہیں، جو  کمزوریوں کی  شناخت کے لئے  سی وی ای کو  مستقل طور پر  تفویض کرنے کے لئے ذمہ دار ہوتی ہیں نیز  وہ  منسلک سی وی ای ریکارڈس میں کمزوریوں کے بارے میں معلومات  وضع اور  شائع کرنے کی بھی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ سی وی ای کی فہرست، سی وی ای نمبرنگ اتھارٹیز  (سی این ایز) کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں۔ اس فہرست میں شامل کیا جانے والا  سی وی ای کا ہر ایک ریکارڈ کی تفویض  سی این اے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کیٹلاگ میں شائع  سی وی ای کے ریکارڈس پروگرام کے حصے داروں کو  تیزی کے ساتھ  کمزوری کی معلومات  دریافت کرنے اور  انہیں  یکجا کرنے  کے قابل بناتی ہے، جنہیں  حملوں سے  بچاؤ کے لئے نظاموں کو  تحفظ فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کمزوریوں کی شناخت اور اشاعت کے لئے  ہر ایک  سی این اے  کی  ذمہ داری کا  خصوصی  دائرہ ہوتا ہے۔

سی ای آر ٹی – اِن ،  کمیوں  یا کمزوریوں  کے بارے میں انکشاف کرنے  یا  ذمہ دارانہ انکشاف  کے عمل کے بارے میں مزید جاننے کے لئے سی ای آر ٹی – اِن کی ویب سائٹ @ https://www.cert-in.org.in/RVDCP.jsp  پر وزٹ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اع- ق ر)

U-12242



(Release ID: 1766888) Visitor Counter : 149