وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

نوراتری کے خصوصی پروگراموں نے ڈی ڈی نیشنل کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ کیا

Posted On: 25 OCT 2021 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اکتوبر 2021:

ایودھیا کی رام لیلا، راماین پر مبنی فلمیں اور دوردرشن پر نوراتری کے دیگر خصوصی پروگرام بڑے پیمانے پر پسند کیے گئے، کیونکہ ڈی ڈی نیشنل پر ان خصوصی پروگراموں کو دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں 421 فیصد اضافہ رونما ہوا۔

ملک بھر کےمختلف مقامات سے دسہرا تیوہار اور آرتی کی یومیہ لائیو کوریج، رام لیلا، راماین پر مبنی فلموں اور رام چرتر مانس جیسے خصوصی مذہبی پروگراموں نے دوردرشن کے ناظرین کی تعداد کو غیر معمولی بلندی تک پہنچا دیا۔

دوردرشن پر اس سال کی نوراتری تقریبات کتنی مقبول رہیں، اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں!

 

 

ناظرین کی تعداد کا تخمینہ

 

 

ناظرین کی تعداد میں فیصد تبدیلی

تاریخ

مجموعی مدت (گھنٹوں میں)

ناظرین تعداد

رسائی

صرف کیا گیا وقت

6 اکتوبر

3

151%

90%

29%

7 اکتوبر

4.5

9%

13%

11%

8 اکتوبر

7.5

108%

61%

23%

9 اکتوبر

7.5

421%

139%

81%

10 اکتوبر

7.5

120%

94%

34%

11 اکتوبر

7.5

170%

86%

48%

12 اکتوبر

7

238%

113%

58%

13 اکتوبر

7.5

162%

92%

41%

14 اکتوبر

8.5

237%

136%

55%

15 اکتوبر

6.5

123%

116%

-7%

میزان

67 گھنٹے

 

 

 

وسیلہ: بی اے آر سی انڈیا 2+، ایچ ایس ایم۔ گذشتہ 12 ہفتے (کا م کاج کے دنوں کا خصوصی اوسط) سے 5 اکتوبر 2021 تک فیصد تبدیلی کا موازنہ

نوراتری کے دوران خصوصی پروگرام کی بدولت دوردرشن کی رسائی گذشتہ ہفتوں کےمقابلے میں مسلسل اچھی خاصی بنی رہی۔ کچھ دنوں کی رسائی 139 فیصد تک تھی۔ اس دوران دوردرشن دیکھنے کے لئے ناظرین نے کافی وقت دیا۔10 مقدس دنوں کی اس مدت کے دوران ڈی ڈی نیشنل پر نوراتری تقریبات کے لئے وقف مجموعی 67 گھنٹے کا خصوصی پروگرام دکھایا گیا، جس کا یومیہ اوسط 6.7 گھنٹے تھا۔

دوردرشن کے ساتھ نوراتری کی تقریبات کا ایک اور اہم پہلو تھا مبنی بر شمولیت کوریج۔ دوردرشن نوراتری کوریج ملک بھر سے کر رہا تھا۔ اس میں وجے واڑا میں کنک درگا دیوی کی کم کم پوجا اور النکارم سے لے کر ترو پتی میں شری وینکٹیشور سوامی نوراتری ،برہموتسو سے لے کر جھنڈے والان اور دہلی کے چھترپور مندر کی آرتی سے لے کر کولکاتا میں مہالیا تک کا احاطہ کیا گیا تھا۔

********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12182


(Release ID: 1766413) Visitor Counter : 165