وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 25 اکتوبر کو اترپردیش کا دورہ کریں گے اور پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا افتتاح کریں گے
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن ،صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے سب سے بڑی ملک گیر اسکیموں میں سے ایک ہوگی
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد، شہری و دیہی، دونوں علاقوں میں، صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان خلیج کو پاٹنا ہے
5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں، کریٹیکل کیئر سروسز دستیاب ہوں گی
تمام اضلاع میں صحت عامہ کے مربوط لیبز قائم کئے جائیں گے
نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ون ہیلتھ، 4 نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار وائرولوجی قائم کیے جائیں گے
آئی ٹی اہلیت والا نگرانی نظام تیار کیا جائے گا
وزیر اعظم اترپردیش میں نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح بھی کریں گے
وزیراعظم وارانسی کے لئے تقریباً 5200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے
Posted On:
24 OCT 2021 2:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24اکتوبر2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اکتوبر 2021 کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ سدھارتھ نگر میں صبح تقریباً ساڑھے دس بجے اترپردیش میں 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً سوا بجے، وزیراعظم، پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن افتتاح کریں گے۔ وہ وارانسی کے لیے 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد، شہری و دیہی، دونوں علاقوں میں، خاص طور پر کریٹیکل کیئر سہولیات اور بنیادی سہولیات میں صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان خلیج کو پاٹنا ہے۔ یہ اعلیٰ توجہ والی ریاستوں میں 17788 دیہی صحت اور تندرستی کے مراکز کے لئے معاونت فراہم کرے گا۔ مزید بر آں تمام ریاستوں میں 11024 شہری صحت اور تندرستی کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
ملک کے 5 لاکھ سے زائد آبادی والے تمام اضلاع میں، مخصوص کریٹیکل کیئر اسپتال بلاکس کے ذریعے، کریٹیکل کیئر سروسز دستیاب ہوں گی، جب کہ باقی اضلاع کا ریفرل سروسز کے ذریعے احاطہ کیا جائے گا۔
لوگوں کو ملک بھر میں لیبارٹریوں کے نیٹ ورک کے ذریعے پبلک ہیلتھ کیئر سسٹم میں تمام طرح کی تشخیصی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ تمام اضلاع میں صحت عامہ کے مربوط لیبز قائم کئے جائیں گے۔
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کے تحت، سب کے لئے صحت کا ایک قومی ادارہ، وائرولوجی کے لیے 4 نئے قومی ادارے، عالمی صحت تنظیم کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے لیے ایک علاقائی تحقیقی پلیٹ فارم، 9 بایوسفٹی لیول III لیبارٹریز، 5 نئے علاقائی قومی مرکز برائے ضبط امراض قائم کیے جائیں گے۔
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن ،میٹروپولیٹن علاقوں میں بلاک، ضلعی، علاقائی اور قومی سطحوں پر نگرانی لیبارٹریوں کا نیٹ ورک تیار کرکے آئی ٹی سے لیس بیماریوں کی نگرانی کے نظام کی تعمیر کا ہدف بھی رکھتا ہے۔ صحت سے متعلق معلومات کے پورٹل کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ صحت عامہ کی تمام لیبز کو منسلک کیا جا سکے۔
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد 17 نئے صحت عامہ کے یونٹس کو فعال کرنا اور داخلے کے مقامات پر 33 موجودہ صحت عامہ کے یونٹس کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی مؤثر طریقے سے تشخیص، تفتیش، روک تھام کی جاسکے نیز ان کا مقابلہ کیا جا سکے۔ یہ صحت عامہ کی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورک فورس بنانے کی سمت میں بھی کام کرے گی۔
سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، فتح پور، دیوریا، غازی پور، مرزا پور اور جونپور کے اضلاع میں نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ 8 میڈیکل کالجوں کو "ضلع/ ریفرل ہسپتالوں سے منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام" کے لئے مرکزکے ذریعے فنڈد اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے اور جون پور میں ایک میڈیکل کالج کو ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے فعال بنایا گیا ہے۔
مرکزکی زیر سرپرستی اسکیم کے تحت، محروم ، پسماندہ اور خواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد صحت کے پیشہ ور افراد کی دستیابی میں اضافہ کرنا، میڈیکل کالجوں کی تقسیم میں موجودہ جغرافیائی عدم توازن کو درست کرنا اور ضلعی اسپتالوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچہ کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ اسکیم کے تین مرحلوں کے تحت ملک بھر میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 63 میڈیکل کالج پہلے سے ہی فعال ہیں۔
اس تقریب کے موقع پر یوپی کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر صحت بھی موجود رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-12163
(Release ID: 1766115)
Visitor Counter : 274
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam