دیہی ترقیات کی وزارت
امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ایک ہفتے میں 152 سکشم مرکز(مرکز برائے مالی خواندگی اور خدمات کی فراہمی) کا آغاز
مرکز دیہی علاقوں میں اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کی گھریلو بنیادی مالی ضروریات کے لئے ایک جگہ حل ملنے کے طور پر کام کرے گا
سکشم ایپ کمیونٹی ریسورس شخص کو سبھی اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) اور گاؤں کے لئے مختلف مالی خدمات تک رسائی کو جاننے میں مدد دے گی
Posted On:
22 OCT 2021 12:22PM by PIB Delhi
چار سے آٹھ اکتوبر 2021 کے دوران دیہی ترقیات کی وزارت کے دین دیال انتودیہ یوجنا (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 13 ریاستوں کے 77 اضلاع میں مرکز برائے مالی خواندگی اور خدمات کی فراہمی کے کُل 152 مرکز (سکشم مراکز) شروع کئے گئے۔
سینٹر فار فائنانشل لٹریسی اینڈ سروس ڈلیوری (سی ایف ایل اور ایس ڈی) دیہی علاقوں میں اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے گھروں کی بنیادی مالی ضروریات کے لئے ون اسٹاپ حل / سنگل ونڈو سسٹم کےطور پر کام کرے گا۔ اس مرکز کا بنیادی مقصد مالی خواندگی فراہم کرنا اور ایس ایچ جی کے ارکان اور دیہی غریبوں کو مالی خدمات (بچت، کریڈٹ، انشورنس، پنشن وغیرہ) کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔ یہ مراکز ایس ایچ جی کے نیٹ ورک کے زیر انتظام ہوں گے، جو بڑے پیمانے پر کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایس ایف ) کی سطح پر تربیت یافتہ کمیونٹی ریسورس افراد (سی آر پی ایس) کی مدد کریں گے۔
برجاسندر پور گاؤں، رنپور بلاک، نیا گڑھ ڈسٹرکٹ، اڈیشہ
ان تربیت یافتہ سی آر پیز کو ضلع کے سرکردہ بینک کے قائم کردہ دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آر ایس ای ٹی آئی ایس) میں 6 دن کی رہائشی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ان تمام وسائل کے افراد، جو کہ مالی خواندگی کمیونٹی ریسورس پرسن (ایف ایل سی آر پی ایس) کے نام سے مشہور ہیں، نے مقامی زبانوں میں ایک ٹریننگ ٹول کٹ بھی فراہم کی۔
گووند پور ولیج، گویئجن بلاک، تنسکیہ ڈسٹرکٹ، آسام
دیہی ترقیات کی وزارت ایم او آر ڈی نے سکشم کے نام سے ایک موبائل اور ویب پر مبنی ایپلی کیشن بھی تیار کی ہے، جسے مرکز کے کمیونٹی ریسورس پرسن ہر ایس ایچ جی اور گاؤں کے لئے مختلف مالی خدمات کے آغاز کو جاننے کے لئے استعمال کریں گے اور اس کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی اور مطلوبہ مالی خدمات فراہم ہوں گی۔ یہ ایپلی کیشن حکمت عملی میں کورس کے درمیان درستگی کے لئے باقاعدہ وقفے وقفے سے پروگرام کے اثرات کا اندازہ بھی لگائے گی۔
سرسوڈ ولیج، کریرا بلاک، شیو پوری ڈسٹرکٹ، مدھیہ پردیش
روزی روٹی سے متعلق 13 ریاستی دیہی مشن(ایس آر ایل ایم) نے بلاک اور ضلعی سطح پر پروگرام منعقد کئے ہیں، جن میں خواتین ایس ایچ جی کے ارکان مالی خواندگی کے وسائل سے متعلق افراد ،بینکرس ،ضلع انتظامیہ کے عہدیداران، عوامی نمائندوں اور دیگر اہم عہدیداروں نے اس پروگرام کے آغاز میں شرکت کی۔ ان ریاستوں میں آسام ، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، سکم، تریپورہ اور اتر پردیش شامل ہیں۔ مذکورہ ریاستوں کے تجربات کی بنیاد پر اس اقدام کو دیگر ایس آر ایل ایم ایس اور بقیہ بلاکوں میں بڑھا یا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ش ر- ق ر)
U-12097
(Release ID: 1765722)
Visitor Counter : 311