وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے 100 کروڑ ٹیکہ کاری کا سنگ میل طے کرنے پر قوم سے خطاب کیا


‘‘100 کروڑ ٹیکہ کاری محض ایک عدد نہیں ہے بلکہ ملک کی طاقت کی عکاسی ہے’’

‘‘یہ بھارت کی کامیابی اور ملک کے ہر فرد کی کامیابی ہے’’

‘‘اگر بیماری تفریق سے کام نہیں لیتی تو ٹیکہ کاری میں بھی کوئی تفریق نہیں کی جاسکتی۔اسی لئے یہ یقینی بنایا گیا کہ مجاز ہونے سے متعلق وی آئی پی کلچر ٹیکہ کاری مہم اثرانداز نہ ہو’’

‘‘فارماہب کے طور پر بھارت کو دنیا میں جو قبولیت حاصل ہے وہ مزید مستحکم ہوگی’’

‘‘حکومت نے وبا کے خلاف ملک کی لڑائی میں لوگوں کی شراکت داری کو پہلی دفاعی لائن بنایا’’

‘‘بھارت کا پورا ٹیکہ کاری پروگرام سائنس کاہی نتیجہ، سائنس کے ذریعہ چلایا گیا اور سائنس پرمبنی رہا ہے’’

‘‘ آج نہ صرف بھارتی کمپنیوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے بلکہ نوجوانوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں، اسٹارٹپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری کے ساتھ ، یونیکورنس ابھر رہی ہیں’’

‘‘سوچھ بھارت ابھیان جیسی عوامی تحریک کی طرح ہی بھارت میں بنی چیزوں کو خریدنا ، بھارتیوں کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں کو خریدنا، ووکل فار لوکل ہونے پر عمل کرنا ہوگا’’

‘‘اس سے کوئی مطلب نہیں کہ کور کتنا اچھا ہے،ا

Posted On: 22 OCT 2021 11:36AM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے100 کروڑ ٹیکہ کاری کا سنگ میل طے کرنے پر قوم سے  خطاب کیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے  100 کروڑ ٹیکہ کاری کی مشکل لیکن اہم کامیابی کے حصول کو سراہا۔ انہوں نے اس کامیابی کو 130 کروڑ ملک کے عوام سے منسوب کیا اور کہا کہ یہ کامیابی  بھارت کی کامیابی ہے اور ملک کے ہر فرد کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ 100 کروڑ ٹیکہ کاری محض ایک عدد نہیں بلکہ ملک کی طاقت کی عکاس ہے، یہ تاریخ میں ایک نئے باب کا  اضافہ ہے۔ یہ نئے بھارت کی تصویر ہے جو مشکل اہداف رکھتا ہے اور جانتا ہے کہ انہیں کیسے حاصل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج بہت سے لوگ بھارت کی ٹیکہ کاری پروگرام کا موازنہ دنیا کے دیگر ملکوں سے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس رفتار سے بھارت نے 100 کروڑ  کے نشانے کو عبور کیا ہے ، اس کی بھی تعریف ہورہی ہے۔ تاہم  انہوں نے  واضح کیا کہ اس تجزیہ میں  بھارت کے لئے  شروعات کی بات کو اکثرچھوڑ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کو ویکسین پر تحقیق اور ترقی کی دہائیوں کی مہارت حاصل ہے۔ بھارت عام طور پر  ان ملکوں کی بنائی ہوئی ویکسین پر انحصار کرتا تھا۔انہوں نے کہاکہ اسی وجہ سے جب صدی کی سب سے بڑی وبا آئی تو  عالمی وبا سے لڑنے کی بھارت کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے۔ اس طرح   کے سوال  جیسے بھارت دوسرے ملکوں سے اتنی زیادہ ویکسین خریدنے کے لئے  رقم کہاں سے لائے گا؟ بھارت کو ویکسین کب ملے گی؟ بھارت کے لوگوں کو ویکسین  ملے گی یا نہیں؟ کیا بھارت وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگا پائے گا؟ 100 کروڑ ٹیکہ کاری  کے حصول نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے نہ صرف اپنے شہریوں کو 100 کروڑ ٹیکے لگائے ہیں بلکہ یہ کام  مفت میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فارماہب کے طور پر بھارت کو دنیا میں  جو قبولیت حاصل ہے وہ مزید مستحکم ہوگی۔

وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وبا کے آغاز میں لوگوں کو تشویش تھی کہ بھارت جیسے جمہوری ملک میں اس وبا سے لڑنے کے لئے  کافی مشکلات آئیں گی۔یہ سوال بھی  اٹھایا گیا کہ کیا اتنی زیادہ بندشوں اور اتنے زیادہ ضابطے کام کریں گے؟ انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے جمہوریت کا مطلب سبھی کو ساتھ لینا- سب کا ساتھ۔ ملک نے ‘ مفت ویکسین اور سبھی کے لئے ویکسین’ مہم شروع کی ۔ ٹیکہ کاری  غریب سے امیر، دیہی سے شہری علاقوں میں  یکساں طور پر ہوئی ۔  انہوں نے کہا کہ ملک کا ایک ہی منتر ہے کہ اگر بیماری تفریق نہیں کرتی تو ویکسی نیشن میں بھی کوئی تفریق نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ اسی لئے یہ یقینی بنایا گیا کہ مجاز ہونے کا وی آئی پی کلچر ٹیکہ کاری کی مہم پر اثر انداز نہ ہو ۔

وزیراعظم نے کہاکہ سوال  اٹھایا گیا کہ  بھارت میں  زیادہ تر لوگ ٹیکہ کاری کے لئے ویکسی نیشن سینٹر نہیں جائیں گے۔ ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ دنیا کے بہت سے  ترقی یافتہ ملکوں میں آج بھی ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن بھارت کے لوگوں نے 100 کروڑ ویکسین لگواکر اس کا جواب دیا ہے۔  انہوں نے کہاکہ  ایک مہم  ‘ ہر کسی کی کوشش ہے’ اور اگر ہر کسی کی کوششیں ایک  مل جائیں تو نتائج  حیرت ناک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وبا کے خلاف ملک کی لڑائی میں لوگوں کی شراکت داری کو پہلی دفاعی لائن بنایا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کا پورا ٹیکہ کاری پروگرام  سائنس سے ہی جنم لیا، سائنٹفک گراؤنڈ میں نشونما پائی اور سائنٹفک طریقہ کار کے ذریعہ  چاروں سمت میں پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہم سبھی کے لئے باعث فخر ہے کہ بھارت کا پورا ویکسی نیشن پروگرام سائنس کا ہی نتیجہ ،سائنس کے ذریعہ چلایا گیا اور سائنس پرمبنی رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین تیار ہونے سے پہلے اور ویکسین لگائے جانے تک ، پوری مہم سائنٹفک طریقۂ کار پر مبنی تھی  اس کے بعد  پروڈکشن کو بڑھانے کی ضرورت ، مختلف ریاستوں کو تقسیم کرنے اور دور دراز کے علاقوں میں ویکسین کی بروقت فراہمی کابھی چیلنج تھا  لیکن سائنٹفک طریقۂ کار اور نئی اختراعات سے  ملک کو ان چیلنجوں کا حل مل گیا۔ غیر معمولی رفتار سے وسائل میں اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوون پلیٹ فا رفم، میڈ ان انڈیا نے  نہ صرف عام لوگوں کو سہولیت فراہم کی بلکہ ہمارے طبی عملہ کے کام کو بھی آسان بنایا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک  اور بیرون ملک  کے ماہرین اوربہت سی ایجنسیوں نے بھارت کی معیشت کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کیا  ہے۔ آج نہ صرف بھارتی کمپنیوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں ۔ اسٹارٹپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری کے ساتھ  یونی کورنس بنائی جارہی ہیں۔  ہاؤسنگ سیکٹر میں بھی نئی توانائی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  گزشتہ کچھ مہینوں میں  کئی اصلاحات اوراقدامات کئے گئے ہیں   جو کہ بھارت کی تیز تر معاشی ترقی میں اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وبا کے دوران زرعی سیکٹر نے ہماری معیشت کو مستحکم رکھا ۔ آج غذائی اجناس کی سرکاری خرید ریکارڈ سطح پر ہورہی ہے ۔ رقم براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں جارہی ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ  لوگ  چھوٹی سے چھوٹی  جو چیز بھی  خرید رہے ہیں بھارت میں بنی ہیں  جو بھارتیوں کی سخت محنت سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف ہر کسی کی کوششوں سے ہی ممکن ہوپائے گا ۔ سوچھ بھارت ابھیان کی طرح ہی  بھارت میں بنی چیزوں کو  خریدنا، بھارتیوں کے ذریعہ بنائی ہوئی چیزوں کو خریدنا، ووکل فار لوکل ہونے پر عمل کرناہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ  ملک کو یہ معلوم ہے کہ بڑے اہداف  کیسے طے کئے جاتے ہیں اورانہیں کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔لیکن اس کے لئے  ہمیں  مسلسل محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس سے کوئی مطلب نہیں کہ کور کتنا اچھا ہے،اس سے کوئی مطلب نہیں کہ زرہ بکتر کتنی جدید ہے اگر زرہ بکتر مکمل تحفظ کی ضمانت بھی دیتی ہو  تو  جنگ کے دوران ہتھیاروں کو ترک نہیں کیا جاسکتا۔ لاپروائی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔اپنے تیوہار انتہائی محتاط انداز میں منائیں۔

 

 

****************

 

 

( ش ح ۔ف ا۔ف ر)

U.No. 12098



(Release ID: 1765705) Visitor Counter : 250