صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 100.59کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

سردست صحت یابی کی شرح 98.16 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گزشتہ 24 گھنٹi کے دوران 15,786 نئے معاملات درج کئے گئے

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,75,745) ہے جو کہ 232 دنوں میں کم ترین ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.31) فیصد ہےجو کہ پچھلے 119 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 22 OCT 2021 10:04AM by PIB Delhi

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61, 27, 277ویکسین ڈوز دیئے جانے  کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کوو ڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج 100 کروڑ سے تجاوز کرکے100.59 کروڑ (100,59,04580)تک پہنچ گئی ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  99,59,884 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,77,821

دوسری خوراک

91,18,567

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,68,689

دوسری خوراک

1,56,36,899

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

40,22,21,442

دوسری خوراک

11,99,53,006

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,06,81,028

دوسری خوراک

8,90,38,061

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,74,03,593

دوسری خوراک

6,27,71,243

میزان

100,59,04,580

 

 

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  18,641 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,35,14,449   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.16 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  117 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   15786 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

 

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر  1,75,745 ہوگئی ہےجو کہ گزشتہ 232 دن  کے دوران مریضوں کی  سب سے کم تعداد ہے۔ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.51 فیصد ہےجو کہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے ۔

 

 

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  13,24,263  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 59.70  کروڑ سے زیادہ (59,70,66,481)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.31 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 119دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.19 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 53 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  136  دنوں سے  5  فیصد سے نیچے رہی ہے۔

 

 

 

****************

( ش ح ۔ف ا۔ف ر)

U.No. 12092


(Release ID: 1765663) Visitor Counter : 207