عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت ہند میں زیر التوا کاموں کو نمٹانے کے لیے دو اکتوبر کو شروع کی گئی خصوصی مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ مہم کے 20 دن کے اندر اندر ایک لاکھ اسکوائر فٹ سے زیادہ جگہ بنائی گئی اور تقریباً چار لاکھ فائلوں کو ختم کیا گیا
Posted On:
20 OCT 2021 6:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20اکتوبر، 2021/سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنسز، وزیراعظم کے دفتر، عملے عوامی شکایات، پنشن و ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اپنے چارج میں نو محکموں / وزارتوں میں زیر التوا کاموں کو نمٹانے کے لیے دو اکتوبر کو شروع کی گئی خصوصی مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ارضیاتی علوم کی وزارت ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ، عملے اور تربیت کے محکمے ، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے ، بائیو ٹکنالوجی کے محکمے ، سائینٹفک اور انڈسٹریئل ریسرچ کے محکمے ، سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے ، خلاء کے محکمے اور ایٹمی توانائی کے محکمے کے سکریٹریز اور سربراہان نے جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو مطلع کیا گیا کہ خصوصی مہم کے 20 دن سے بھی کم وقت میں ایک لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ بنائی گئی۔ یہ جگہ حکومت ہند کی سبھی وزارتوں اور محکموں میں جگہ گھیرے جانے سے گریز کرنے سے بنائی گئی ہے۔ اسی طرح انہوں نے اطمینان کے ساتھ کہا اتنے چھوٹے سے وقت میں تریباً چار لاکھ فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت میں زیر التوا کاموں کے نمٹارے کی یہ خصوصی مہم وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کی گئی پیش رفت کی رپورٹ اختتام پر پیش کی جائے گی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ وزیر موصوف نے دو اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2021 کے دوران زیر التوا کاموں کے نمٹارے کے لیے یکم اکتوبر 2021 کو خصوصی مہم کا آغا ز کیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ڈی اے آر پی جی سے کہا کہ وہ مختلف زمروں کے تحت زیر التوا کاموں کو کم کرنے اور کام کاج کے بہترین طور طریقوں سے سب کو واف کرانے کے لیے حکومت ہند کی سبھی وزارتوں / محکموں کا ایک تقابلی تجزیہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ مہم محض 10 دن کے بعد ختم ہو جائے گی لہذا وہ اس میں تیزی لانے کے لیے ایک دوسرے سے تال میل قائم کریں۔ وزیر موصوف نے البتہ یہ بات دوہرائی کے مہم کے پیچھے کار فرما جذبہ اس مہم کے ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہنا چاہیے کیونکہ زیر التوا کاموں میں کمی لایا جانا ایک لگاتار عمل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی 15 اگست ، 2014 کی پہلی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے جو انہوں نے لال قلعے کی فصیل سے تھی ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صٖائی ستھرائی سے متعلق مشن عوامی تحریک بن چکا ہے اور لوگوں نے اسے سماجی اصلاح کی تحریک کے طور پر اپنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ 2 اکتوبر، 2021 سے تمام زیر التوا فائلوں کو ختم کرنے اور دفتروں اور ان کے پیچھے کی جگہوں میں بیکار چیزوں کو ختم کرنے کے مقصد سے ایک نئی سوچھتا مہم شروع کی گئی تھی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس مہینے ہی وزیراعظم نے بھارت کے تمام شہروں کو کوڑے کچرے سے پاک کرنے کے لیے سوچھ بھارت مشن شہری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ لہذا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ اس خصوصی مہم کے دوران عارضی قسم کی فائلوں کی شناخت کی جائے اور ہدایات کے مطابق ان کو ختم کر دیا جائے ۔ نیز کباڑ بن جانے والی اور بیکار چیزوں کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے تاکہ کام کی جگہوں پر اور زیادہ صفائی ستھرائی لائی جا سکے۔
داکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس خصوصی مہم کا مقصد مہم کے دوران ہر ایک وزارت / محکمے اور اس سے منسلک / ذیلی دفتروں کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ ، ریاستی سرکاروں ، بین وزارتی صلاح مشوروں اور پارلیمانی یقین دہانیوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے نمٹائے جانے کو یقینی بنانا ہے۔ خصوصی مہم کا تیاری کا مرحلہ 13 ستمبر 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک منعقد کیا گیا تھا۔ تیارے کے مرحلے میں وزارتوں اور محکموں نے زیر التوا کاموں کی صورتحال کی نشاندہی کی۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12045
(Release ID: 1765330)
Visitor Counter : 177