صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 99.12کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


سردست صحت یابی کی شرح 98.15 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,623 نئے معاملات درج کئے گئے

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,78,098) ہے جو کہ 229 دنوں میں کم ترین ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.34) فیصد ہےجو کہ پچھلے 117 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 20 OCT 2021 10:00AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,36,142   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 99.12  کروڑ (99,12,82,283)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  97,99,506 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,76,101

دوسری خوراک

90,98,715

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,62,683

دوسری خوراک

1,55,81,720

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

39,73,05,720

دوسری خوراک

11,57,29,771

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,88,22,731

دوسری خوراک

8,76,73,217

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,62,77,396

دوسری خوراک

6,20,54,229

میزان

99,12,82,283

 

 

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  19,446 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,34,78,247   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.15 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  115 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   14623 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

2.jpg

 

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر  1,78,098 ہوگئی ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.52 فیصد ہے اور  یہ گزشتہ 229 دن  کے دوران مریضوں کی  سب سے کم تعداد ہے۔

 

3.jpg

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  13,23,702  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 59.44  کروڑ سے زیادہ (59,44,29,890)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.34 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 117دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.10 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 51 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  134  دنوں سے  5  فیصد سے نیچے رہی ہے۔

 

4.jpg

 

 

****************

( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U.No. 12013


(Release ID: 1765038) Visitor Counter : 193