الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر نے ڈیجیٹل ٹکنالوجیز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش  ‘‘مستقبل کی ٹکنالوجی 2021 ’’ میں شرکت کی


حکومت  ٹکنالوجی اور الیکٹرانکس میں قائد بننے کے ہمارے قومی مقصد کے طور پر مستقبل کی ٹکنالوجی میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ شراکت کرے گی  : جناب راجیو چندر سیکھر

Posted On: 19 OCT 2021 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 ستمبر،  2021/  الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت ، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت میں وزیر مملکت  نے ورچوئل وسیلے سے مستقبل کی ٹکنالوجی 2021 ڈیجیٹل ٹکنالوجیز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی  جس کا اہتمام سی آئی آئی نے کیا تھا  یہ تقریب 19 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش پانچ موضوعات پر مشتمل رہے گی، حکمت عملی، ترقی، لچکدار رویہ، سب کی شمولیت ، ایک ایسے موضوع پر بھروسہ  جس پر توجہ دی جائے، ‘‘مستقبل کی تعمیر کے لیے پیش قدمی کرانے والی ٹکنالوجیز، جن پر ہم بھروسہ کر سکیں’’ یہ بین الاقوامی کانفرنس چھوٹی صنعتوں، سرکردہ صنعتوں ممتاز صنعت کاروں اور سرکاری افسران کے مابین تال میل پر مشتمل ہوگی اور اس سے ڈیجیٹل ٹکنالوجیز کے استعمال سے متعلق تبادلۂ خیال کے لیے پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔

جناب راجیو چندر سیکھر نے افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت پر کووڈ وبا کے اثرات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘پچھلے چھ برسوں میں ہم نے اپنی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے  اور معیشت میں سرکاری خدمات میں زبردست ترقی کی ہے۔  اس سے کووڈ  وبا کے دوران  لچکداری ثابت کرنے میں بھارت کو مدد ملی ہے۔ ہم نے ایک مہینے میں دو کی شرح پر کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ ٹکنالوجی کے شعبے میں 65 ارب ڈالر کے سرمائے کو راغب کیا ہے اور اس دوران مجموعی طور پر ترقی کی ہے۔ ’’

مستقبل کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راجیو چندر سیکھر نے یہ بات دوہرائی کہ ‘‘کووڈ کے بعد کے دور سے نئے موقعے فراہم ہوئے ہیں ، ٹکنالوجی میں کام کرنے والوں کے لیے آج پہلے سے کہیں زیادہ موقعے دستیاب ہیں۔ یہ وقت  ہمارے لیے اپنی امنگوں کو دوبارہ طے کرنے کا ہے جب ہم کووڈ سے پہلے کے دور سے کافی مختلف طور طریقوں میں مستقبل کے لیے  دوبارہ خیال قائم کریں۔کووڈ کے بعد کے دور  میں ہمیں مختلف موقعے فراہم ہوئے ہیں  جن سے آج بھارتی کمپنیاں فائدے حاصل کر رہی ہیں۔ ’’

جناب راجیو چندر سیکھر نے مزید کہا کہ بھارت حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی شراکت داری کو فروغ دے کر اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کا منتظر ہے - انہوں نے یہ بھی کہا کہ می اٹ وائی میں  ہمارے مقاصد واضح ہیں ۔ ہم ان میدانوں میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ شراکت کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف آپ کے لیے کاروبار کو آسان بنانے تک محدود نہ ہوں  بلکہ مستقبل کی ٹکنالوجی کی ترقی کے میدانوں میں بھی ان کا عمل دخل ہو۔

جناب راجیو چندر سیکھر نے وزیر اعظم کے ویژن کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ ‘‘عزت مآب وزیراعظم نے کچھ بہت سنجیدہ امنگیں کی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بھارت ٹکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم ملک بن کر ابھرے ۔ جلد ہی ہم ایک پانچ سالہ اہم منصوبہ شروع کرنے والے ہیں جس میں اُن صلاحیتوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی  جو ان امنگوں کو پورا کرنے کے لیے  پیدا کیے جانے کے لیے ضروری ہیں۔ ’’

انہوں نے وزیراعظم کی یوم آزادی کی تقریر کا ذکر کیا جو انہوں نے اس سال  لال قلعے کی فصیل سے کی تھی ‘‘یہی وقت ہے کہ ان موقعوں کو  اجاگر کیا جائے جو ٹکنالوجی کے شعبے کی طرف سے بھارتی کمپنیوں اسٹارٹ اپس اور چھوٹی صنعتوں کے لیے ہیں۔ ’’

جناب راجیو چندر سیکھر نے اپنے اختتامی خطبے میں یہ  حکومت کے موقف کو دوہرایا ، جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ مزید کافی کچھ کرنے کو تیار ہیں اور بھارت کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کے مقصد سے ہر طرح کا مشورہ کرنے کو تیار ہیں تاکہ بھارت ٹکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم ملک بن کر ابھرے۔  

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12006


(Release ID: 1765029) Visitor Counter : 232