نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے میلاد النبیؐ کے موقع پراہل وطن  کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 18 OCT 2021 2:34PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبیؐ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے -

میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر،جسے پیغمبر حضرت محمدؐ کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے، میں اپنے تمام شہریوں  کواپنی جانب سے  مبارکباداور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ صاحب نے  بنی نوع انسانیت کو جذبہ ترحم ، رواداری اور عالمی  بھائی چارے کا راستی پر مبنی سیدھا راستہ دکھایا۔

خدا کرے کہ ان کا ابدی پیغام ایک منصفانہ ، مبنی بر انسانیت اور ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے  ہماری رہنمائی کرتا رہے۔

****************

ش ح -  س ک

U. NO. 11068

 

 


(Release ID: 1764674) Visitor Counter : 207