کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کابینہ نے سال 2022-2021( یکم اکتوبر تا 31 مارچ 2022) کے لئے فاسفیٹ اور پوٹاشیم آمیز( پی اینڈ کے) کیمیائی کھاد کےلئے مفید اجزاء پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کی منظوری دیدی ہے
ربیع 2022-2021 کے لئے 28,655 کروڑ روپے کی خالص رعایت
Posted On:
12 OCT 2021 8:34PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے سال 2022-2021( یکم اکتوبر 2021 تا 31 مارچ 2022) کے لئے پی اینڈ کے کیمیائی کھاد کے لئے مفید اجزا پر مبنی سبسڈی کی شرحوں کو طے کرنے کی غرض سے کھاد کے محکمے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے۔ مفید اجزا پر مبنی سبسڈی(این بی ایز) کے لئے منظور شدہ شرحیں درج ذیل ہوں گی۔
رعایت کی فی کلو گرام شرحیں(روپے میں)
|
این ( نائٹروجن)
|
پی( فاسفورس)
|
کے( پوٹاشیم)
|
ایس( سلفر)
|
18.789
|
45.323
|
10.116
|
2.374
|
- رول اوور کی کل رقم 28,602 کروڑ روپے ہوگی۔
- 5716 کروڑ روپے کی عارضی اضافی لاگت پر ڈی اے پی پر اضافی رعایت کے لئے خصوصی یکمشت پیکج
- 837 کروڑ روپے کی عارضی لاگت پر تین سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والی این پی کے کی قسمیں یعنی این پی کے 10.26.26، این پی کے 20.20.0.13 اور این پی کے 12.32.16 پر اضافی رعایت کے لئے خصوصی یکشمت پیکج۔ کل مطلوبہ 35,115 کروڑ روپے ہوگی۔
اقتضادی ا مور سے متعلق کابینہ کمیٹی سی سی ای اے نے این بی ایس ایس اسکیم کے تحت راب سے نکالے گئے پوٹاش کی شمولیت کی بھی منظوری دی ہے۔
مالی مضمرات:
بچت گھٹانے کے بعد ربیع 2022-2021 کے لئے مطلوبہ خالص سبسڈی 28,655 کروڑ روپے ہوگی۔
فوائد:
اس کی بدولت 2022-2021 کے ربیع کے سیزن کے دوران کسانوں کو کیمیائی کھاد کی رعایت شدہ/ کفایتی قیمتوں پر تمام پی اینڈ کے کھاد کی حوش اسلوبی کے ساتھ دستیابی ہوسکے گی اور موجودہ سبسڈی کی سطحوں کو برقرار رکھ کر اور ڈی اے پی اور تین سب سے زیادہ کھپت والے این پی کے زمروں کے لئے اضافی سبسڈی کے 1 خصوصی پیکج دے کر زرعی شعبے کی مدد کی جاسکے گی۔
اس سے ڈی۔ امونیم فاسفیٹ( ڈی اے پی) پر 438 روپے فی بوری کا فائدہ ہوگا اور این پی کے 10.26.26 ، این پی کے 20.20.0.13 اور این پی کے 12.32.16 پر فی بوری 100 روپے کافائدہ ہ وگا۔ تاکہ کسانوں کے لئے ان کیمیائی کھاد کی قیمتوں کو کفایتی بنایاجاسکے۔
عملی آوری سے متعلق حکمت عملی اور اہداف
پی اینڈ کے کیمیائی کھاد پر سبسڈی کو سی سی ای اے کے ذریعہ منظور شدہ این بی ایس شرحوں کی بنیاد پر فراہم کیاجائے گا تاکہ کسانوں کو کفایتی قیمتوں پر ان کیمیائی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔
پس منظر
حکومت، کیمیائی کھاد کے مینو فیکچرس اور درآمد کار وں کے ذریعہ رعایت شدہ قیمتوں پر کیمیائی کھاد یعنی یوریا اور پی اینڈ کے 24گریڈس فراہم کرا رہی ہے۔ پی اینڈ کے کیمیائی کھاد یعنی یوریا اور پی اینڈ کے کھاد کے 24 گریڈ س فراہم کرا رہی ہے۔ پی اینڈ کے کیمیائی کھاد پر سبسڈی کو 01.04.2021 سے این بی ایس اسکیم کے ذریعہ متعین کیاجاتا ہے۔ حکومت، اپنے کسان دوست موقف کے عین مطابق، کسانوں کو سستے داموں پر پی اینڈ کے کیمیائی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔ درج بالا شرحوں کے مطابق کیمیائی کھاد بنانے والی کمپنیوں کے لئے سبسڈی کی رقم جاری کی جائے گی۔ تاکہ وہ کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بناسکیں۔
****************
(ش ح۔ ع م ۔ رض)
U NO. 10023
(Release ID: 1763591)
Visitor Counter : 283