کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ کے ذریعہ سینک اسکول سوسائٹی کے ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کے 100اسکولوں کے الحاق کو منظوری


اکادمک سال 2022-23سے چھٹی جماعت میں 5000طلبا کو داخلہ دینے کے لئے نئے اسکول

Posted On: 12 OCT 2021 8:25PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے حکومتِ ہند نے قوم کی مالا مال ثقافت اور وراثت پر فخر کرنے اور کردار کے ساتھ موثر قیادت ، ڈسپلن، قومی فرض شناسی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے بچوں کو اہل اور باصلاحیت بنانے والی اقدار پر مبنی تعلیم پر زور دینے کا فیصلہ لیاہے۔سینک اسکولوں کے موجودہ پیٹرن کا نمونہ قائم کرتے ہوئے مرکزی کابینہ نے  معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں 12اکتوبر2021کو منعقدہ میٹنگ میں سینک اسکول سوسائٹی، وزارت دفاع کے ساتھ الحاق ہونے والے اسکولوں کا آغاز کرنے کے سلسلے میں تجویز کو منظوری دی ۔ یہ اسکول خاص ستون کے طور پر  کام کریں گے جو وزارت دفاع کے موجودہ سینک اسکولوں میں خصوصی اور مختلف ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 100ملحق ہونے والے شراکت داروں کو ریاستوں/این جی او/نجی شراکت داروں سے لیاجانا تجویز کیا ہے۔

خصوصی فوائد:

  • ملک کے تمام علاقوں میں بڑی آبادی تک پہنچنے کے لیے لاگت مؤثر طریقے فراہم کریں۔
  • سینک سکولوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا اور موثر جسمانی ، نفسیاتی ، روحانی ، فکری ، جذباتی اور علمی ترقی فراہم کرنا۔
  • تربیت کے دورانیے میں بچت ، ٹرینرز کی تعیناتی ، دیکھ بھال اور آپریشن کے بجٹ ، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں داخل ہونے والے نوجوانوں کے معیار میں خاطر خواہ بہتری۔

تفصیلات:

سینک اسکولوں نے  پُرامید  والدین اور بچوں کی رسائی کے اندر  نہ صرف  اقدار پر مبنی عمدہ معیار والی تعلیم مہیا کی ہےتاکہ فوجی قیادت ، انتظامی خدمات (سول سروسس)، جوڈیشری خدمات اور سائنس، ٹکنالوجی اور صنعت سازی جیسے زندگی کے دیگر میدانوں میں سادہ  پسِ منظر سےاعلیٰ ترین سطحوں /مقام پر پہنچتے ہوئے طلبا کی فخر سے بھرپور تاریخ بھی پیش کی ہے۔ان عوامل کی وجہ سے اور زیادہ تعداد میں نئے سینک اسکول کھولنے  کی مانگ ہمیشہ بڑھتی رہی ہے۔

ملک بھر میں پھیلے 33سینک اسکولوں کے انتظامی تجربہ کا فائدہ اٹھانے کے لئے 100نئے ملحق (افیلیٹیڈ) سینک اسکولوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس میں سینک اسکول سوسائٹی سے  الحاق ہونے کےلئے درخواست دینے  کے لئے سرکاری/نجی اسکولوں/این جی اوسے تجاویز  مدعو کی گئیں ہیں۔خواہشمندپارٹیاں https://sainikschool.ncog.gov.in یوآرایل  پر اپنی تجاویز پیش کرسکتی ہیں۔ جہاں اسکیم کی اہم خصوصیات اور اہلیت ، اسٹاک ہولڈرز یعنی  وزارت دفاع اور اسکول انتظامیہ کی ذمہ داریاں  فہرست بند ہیں۔

اس اسکیم سے تعلیم کے شعبے میں سرکاری/نجی حصہ داری کو طاقت ملے گی جس سے مشہور نجی اور سرکاری اسکولوں میں دستیاب موجودہ بنیادی ڈھانچہ کا فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی اور سینک اسکول احاطہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بچوں کی بڑھتی ہوئی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے  نئی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

اکادمک سال 2022-23 کے آغاز سے تقریباً 5000 طلبا کے چھٹی جماعت میں ایسے 100الحاق شدہ اسکولوں میں داخلہ لینے کی امید ہے۔

فی الحال موجودہ 33سینک اسکولوں میں چھٹی جماعت میں تقریباً3000 طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت ہے۔

اثر:

یہ مانا جاتا ہے کہ نصاب سمیت باقاعدہ بورڈ کے ساتھ سینک اسکول تعلیمی نظام کےانضمام سے اکادمک طور پر مضبوط ، جسمانی طور پر تندرست، ثقافتی طور سے بیدار ، ذہنی طور سے ماہر، ہنرسے لیس  نوجوان اور قابل شہریوں کو تیار کیاجاسکتاہے۔ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ ان اسکولوں کے طلبا ضروری زندگی کے ہنر (اسکلس) سے لیس ہوں گے جس سے وہ اپنے چنندہ علاقوں میں عمدہ کارکردگی کریں گے۔اس طرح اس تجویز کا ہدف قومی مقاصد کو اولین ترجیح دینے پر  مرکوز کرتے ہوئے قیادت کی خوبیوں کے ساتھ خود اعتمادی سے بھرپور، اعلیٰ  ہنر مند، کثیر جہت، حب الوطن،نوجوان سماج تیار کرنا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ ش ت۔ش )

U.NO. 10014

 

 


(Release ID: 1763531) Visitor Counter : 228